سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کے موذن مولوی محمد یاسین شاہ انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th April 2021, 12:26 AM | ملکی خبریں |

سرینگر، 23 اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری نگر کی تاریخی و مرکزی جامع مسجد کے موذن مولوی محمد یاسین شاہ مختصر علالت کے بعد جمعے کی صبح انتقال کر گئے۔وہ 75 برس کے تھے اور ان کا تعلق شہر خاص نوہٹہ علاقے جہاں جامع مسجد واقع ہے، سے ہی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مولوی محمد یاسین شاہ گزشتہ چھ دہائیوں سے نہ صرف جامع مسجد میں مسلسل موذن کے فرائض انجام دے رہے تھے بلکہ وہ ایک خوش الحان نعت خواں بھی تھے۔ مرحوم کے والد بھی جامع مسجد کے موذن رہ چکے تھے۔

دریں اثنا انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے مولوی محمد یاسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو ایک بڑا دینی نقصان قرار دیا ہے۔انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کی  نماز جنازہ کورونا کے پیش نظر اور جامع مسجد میں عوامی اژدھام ہونے کی وجہ سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل ہی پڑھا گیا۔ مقامی آبادی کی ایک بڑی اکثریت کی موجودگی میں انہیں پر نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...