رکن پارلیمان سمالتانے منڈیا میں بارش کی تباہیوں کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 9:00 PM | ریاستی خبریں |

منڈیا،3؍دسمبر(ایس او نیوز)حال ہی میں ہوئی بارش سے تباہ ہوئی فصلوں کا رکن پارلیمان سمالتا امبریش نے دورہ کرکے معائنہ کیا۔

قانون ساز کونسل انتخابات کے پیش نظر جاری انتخابی ضابطہ عمل کی وجہ سے کوئی بھی سرکاری افسروں کے ساتھ نہیں آئے۔مقامی نمائندوں کے ساتھ رکن پارلیمان نے تعلقہ کے سنتے باچیناہلی ہوبلی دوڈاکیاتناہلی اور قصبہ ہوبلی کے ملناہلی دیہات کا دورہ کیا۔

رکن پارلیمان کی آمد کی اطلاع پاکر علاقے کے کسانوں نے ان کی زرعی زمین پر ہوئے نقصانات کے بارے میں تفصیل اکٹھاکی اور رکن پارلیمان سے معاوضے کی گذارش کی۔کسانوں نے رکن پارلیمان کو بتایاکہ کٹائی کیلئے تیار کھڑی فصلیں بارش کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکی ہیں،جس سے لاکھوں روپئے کا نقصان ہواہے۔ سمالتا نے فوری افسروں کو طلب کرکے کسانوں کی فصلوں کی تباہی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے تعلق سے تفصیلات طلب کیں اور فوری معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ دورہ کسی سیاسی مقصدکے تحت نہیں کیاہے اور انہوں نے حالیہ قانون ساز کونسل انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی حمایت کرنے کا فیصلہ نہیں کیاہے۔عوام اور خاص کر کسانوں کے مسائل جاننے اور بارش سے ہوئے نقصانات کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے اور نقصانات کیلئے معاوضہ دلانے کے مقصد سے یہاں آئی ہوئی ہیں۔ضلع میں پچھلے کئی دنوں سے ہوئی مسلسل بارش کی وجہ سے ان کا دورہ ممکن نہیں ہوسکاتھا،اس لئے بارش رکنے کے بعد وہ قریوں کا دورہ کرکے معائنہ کرنے یہاں آئی ہوئی ہیں،اسے کسی طرح کا سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔

سمالتانے کہا کہ ان پر منڈیا ضلع کے عوام کے احسانات بہت ہیں،عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے اولین ترجیح دیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان کے ضلع میں قدم رکھنے پر بھی بڑی خبریں شائع ہوجاتی ہیں،رکن پارلیمان کی ذمہ داریاں کیاہیں اس سے وہ بخوبی واقف ہیں اور اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کامیاب ضرور ہوں گی۔

اس موقع پر بلاک کانگریس صدر سریش،یوتھ کانگریس صدر سی بی چیتن کمار،منجو،گرام پنچایت کے سابق صدر چندروسمیت دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔