جنوبی کینرا ایم پی نلین کمار کٹیل نے کی مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی حمایت

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2019, 11:37 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،18/مئی (ایس او نیوز) بھوپال سے بی جے پی کی پارلیمانی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکور نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی ستائش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک اصلی دیش بھکت تھا۔ اس متنازعہ بیان کی ہرطرف سے مذمت ہورہی تھی مگراس کی حمایت میں اب ضلع جنوبی کینرا کے ایم پی نلین کمار کٹیل اور ضلع شمالی کینرا کے ایم پی اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔

 نلین کمار کٹیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ”ناتھو رام نے صرف ایک شخص کو قتل کیا۔ اجمل قصاب نے 72لوگوں کی جان لی۔ راجیو گاندھی کو قتل کرنے والوں نے 17ہزار لوگوں کو مارڈالا ہے۔ اب آپ لوگ ہی بتاؤ کہ ان میں سب سے زیادہ ظالم کون ہے؟“اس طرح نلین کمارکٹیل نے گاندھی کے قاتل کی درپردہ حمایت کا مظاہرہ کیا ہے۔جس سے سوشیل میڈیا پر ایک نیا تنازعہ کھڑاہوگیا ہے۔

 ضلع شمالی کینرا کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا کہنا ہے کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیاک کرکے اس پر متنازعہ بیان پوسٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسے ہٹا دیا ہے۔ اور وہ مہاتما گاندھی کا پوری طرح احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گاندھی کا قتل کرنے والوں کے ساتھ ہمدردی کرنے یا اسے درست قرار دینے کا سوال  پید انہیں ہوتا۔تمام ہندوستانیوں کوملک کے لئے گاندھی کی بے پناہ خدمات کا اعتراف ہے۔

 بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے پرگیہ سنگھ ٹھاکور، وزیر اننت کمار ہیگڈے اور نلین کمار کٹیل کے متنازعہ بیانات کو ان کے اپنے نجی بیانات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اس سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بی جے پی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی حامل پارٹی ہے اور اس طرح کے بیانات عوامی زندگی اور پارٹی کے اخلاقی معیار کے منافی ہیں۔متنازعہ بیانات دینے والوں نے سوشیل میڈیا سے اپنے بیانات ہٹادئے ہیں اور اس کے لئے معذرت بھی کرلی ہے۔ پھر بھی پارٹی نے یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کردیا ہے۔اور کمیٹی نے ان لوگوں کو وضاحت پیش کرنے کے لئے مراسلہ بھیجا ہے۔ ان تینوں کی طرف سے آنے والی وضاحتوں کے تعلق سے دس دنوں کے اندر پارٹی لیڈرشپ کے سامنے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔“

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...