کاروار سی برڈ منصوبے کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے رکن پارلیمان کاگیری نے کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات 

Source: S.O. News Service | Published on 27th November 2024, 5:07 PM | ساحلی خبریں |

کاروار ،27 / نومبر (ایس او نیوز) کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کاروار سی برڈ منصوبے سے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان کے سامنے   سی برڈ منصوبے  کے لئے اپنی زمین جائیداد کھونے والوں  کے بقایا معاوضوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ رکھا۔

ایم پی دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  وشویشور ہیگڈے کاگیری نے  راجناتھ سنگھ  کو پیش کئے گئے میمورنڈم میں   کہا ہے کہ  کاروار سی برڈ منصوبے کے متاثرین اور مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے میں ترجیح دی جائے  اور سی برڈ بحری اڈے میں ملازمت کے لئے ہونے والے امتحانات کا مرکز کاروار شہر میں قائم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ متاثرین کو درپیش دیگر مختلف مسائل کو بھی  جلد حل کرنے کی مانگ رکھی گئی  ہے۔
    
 ریلیز کے  مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ  نے متعلقہ افسران کو ان مسائل کے حل کے  لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہے اور آنے والے دنوں میں اگر کسی قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو انہیں بر وقت حل کرنے کا تیقن دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

سائیکلون فنگل کے اثرات: کیرالہ کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش جاری، کاسرگوڈ اور کنور میں ریڈ الرٹ

کیرالہ کے مختلف علاقوں میں آج منگل کو بھی شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر آج، منگل، کاسرگوڈ، تھرسور، الاپوزہ اور مالاپورم کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساحلی کرناٹکا میں طوفان فینگل کی آمد: دکشن کنڑا اور اُڈپی میں بھاری بارش کی وارننگ؛ دونوں اضلاع میں منگل کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

چینائی سے ہوتے ہوئے بینگلور اور کیرالہ تک پہنچنے والے طوفان فینگل کے ساحلی کرناٹکا کی طرف رخ کرنے کے باعث دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں منگل 3 دسمبر کو اورینج الرٹ کے ساتھ بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے، دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر، مُلّائی مہیلن، ...