مورینا میں زہریلی شراب سے 20 ہلاک: وزیراعلی شیوراج نے افسران کی بلائی میٹنگ، کلکٹر اور ایس پی معطل

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 9:51 PM | ملکی خبریں |

مورینا /بھوپال،13جنوری (آئی این ایس انڈیا) ایم پی کے مورینا میں زہریلی شراب پینے کے بعد 20 افراد کی موت ہوگئی، اس کے پیش نظر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روزبہ عجلت تمام عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے۔

مورینا کے کلکٹر انوراگ ورما اور ایس پی انورا گ کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ایس ڈی او پی کو معطل کیا گیا،خیال رہے کہ 5سال قبل مورینا کے جس گاؤں وسنگ پورہ مان پور میں شراب بندی کا عزم کیا گیا تھا، اسی گاؤں میں زہریلی شراب سے 20/لوگ کی ہلاکت واقع ہوچکی ہے۔

علاوہ ازیں بھوپال سے اے ڈی جی سطح کے افسران تفتیش کے لئے مورینا جائیں گے۔ ہلاک شدگان میں مان پورہ گاؤں کے آٹھ افراد بھی شامل ہیں، ہلاک شدگان میں شراب اسمگلر کا بھائی بھی شامل ہے۔ سماولی کے پہاولی گاؤں کے چار افرادبھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔ اس معاملہ میں محکمہ آبکاری کے دوانچارج بھی معطل کردیئے گئے ہیں، جن میں ایکسائز آفیسر جاوید خان اور باغ چینی پولیس اسٹیشن انچارج اویناش راٹھور شامل ہیں۔چھیرہ -مان پورہ میں دوکان گمٹیوں میں غیر قانونی شراب فروخت کرنے والے سات اشراب سمگلر مکیش کرار، مانپورہ کے گرراج کرار، اس کا بیٹا راجو کرار، پپو شرما اور اس کا بیٹاکلا شرما، رام ویر راٹھور اور اس کا بیٹا پردیپ راٹھور سمیت متعدد ملزمان کے خلاف قتل عمد سمیت کئے دفعات میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے 10 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے۔

گزشتہ حکومت نے شراب کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لئے نئی شراب پالیسی کے تحت نئی دکانیں کھولنے کے بجائے علاقوں میں ذیلی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن یہ پالیسی غیر قانونی شراب فروخت پر روک لگانے میں مؤثر ثابت نہیں ہوئی۔ چھیرہ- مانپور میں زہریلی شراب کے ہلاکت کا انکشاف اس وقت ہوا جب اتوار کوایک 52 سالہ شخص کی موت ہوگئی،اہل خانہ نے بھی اسے ہارٹ اٹیک ہی سمجھا، اور اس کا انتم سنسکار کر دیا، لیکن پیر کی صبح جب گاؤں کے 28 سے زیادہ افراد کو الٹی اور قے کی شکایت ہوئی، تو گاؤں کے لوگ اسے ڈسٹرکٹ اسپتال لے گئے۔ ان میں سے دو کا علاج سے پہلے ہی انتقال ہوگیا، سات ضلعی اسپتال میں اور تین گوالیار میں فوت ہوئے۔دیہی باشندگان نے پہلے ٹریکٹر سے نعش لے جانے پر اصرار کیا، بعدازاں ایمبولینس سے نعش نکالنے کے بعد مورینا  شاہراہ پر دو گھنٹے سڑک جام کیا۔خیال رہے کہ ریاست میں گذشتہ نو ماہ میں زہریلی شراب کی وجہ سے 38 اموات ہوچکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...