مدھیہ پردیش انتخابات: کملناتھ نہیں ہوں گے اب کانگریس کے اسٹار کمپینر ، الیکشن کمیشن نے چھینا درجہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th October 2020, 11:45 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،30؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر اعلی کملناتھ کی جانب سے دئے جارہے بے باک بیانات اب ان کیلئے مشکلات کا سبب بنتے جارہے ہیں ۔ پہلے امرتی دیوی کو آئٹم کہنا اور پھر وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو نوٹنکی فنکار کہنا اب کملناتھ پر بھاری پڑتا جارہا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پہلے انہیں نوٹس بھیجا اور بعد میں ان کی جانب سے ملے جواب کو تسلی بخش نہیں قرار دیا اور اب ان کا اسٹار پرچارک کا درجہ چھین لیا گیا ہے ۔ حالانکہ وہ تشہیری مہم چلا سکیں گے ، لیکن اس کا پورا خرچ امیدوار کے کھاتے میں جڑے گا ۔ جانکاری کے مطابق یہ حکم جمعہ کی شام پانچ بجے سے لاگو مانا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے فوری حکم جاری کرتے ہوئے کملناتھ کے خلاف کارروائی کی ہے ۔ کمیشن نے جمعہ شام پانج بجے سے ہی کملناتھ کا اسٹار پرچارک کا درجہ چھین لیا ہے ۔ حالانکہ کملناتھ اس دوران بھی کانگریس کیلئے تشہیری مہم چلا سکتے ہیں ، لیکن ان کی تشہیری مہم پر ہونے والا پورا خرچ امیدوار کو برداشت کرنا ہوگا ۔

ادھر کملناتھ کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد کانگریس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان بھوپیندر گپتا نے کہا کہ کمیشن کی کارروائی پوری طرح سے یکطرفہ ہے ۔ اب اس حکم کے خلاف کانگریس سپریم کورٹ میں اپیل کرنے جارہی ہے ۔ گپتا نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کے خلاف بھی کانگریس نے شکایت کی ، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اب کانگریس اس سلسلہ میں ماہرین قانون کی رائے لے گی اور عدالت کا رخ کرے گی ۔

ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس نے مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے انتخابی مہم چلانے میں پوری طاقت جھونک دی ہے۔ انتخابی مہم یکم نومبر کی شام کو ختم ہوگی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا، بی جے پی کےریاستی صدر وشنودت شرما اور دیگر وزراء اور عہدیدار بی جے پی کی جانب سے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں ۔ کانگریس کے اسٹار کمپینرس بھی پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ بھی انتخابی مہم میں پارٹی کی براہ راست اور بالواسطہ مدد کررہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 28 نشستوں کے لئے 3 نومبر کو انتخاب ہونے والا ہے، جس کی انتخابی مہم یکم نومبر کی شام 5 بجے ختم ہوگی ۔ جس کے پیش نظر انتخابی مہم کے آخری دنوں میں دونوں پارٹیاں اس میں اپنی پوری طاقت جھونک رہی ہیں۔ تمام حلقوں میں ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی ۔ ریاست کی 28 نشستوں کے لئے کل 355 امیدوار میدان میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...