اننت کمار ہیگڈے کوپارلیمنٹ میں بولنے کا دم نہیں۔ وہ صرف نفرت کی آگ لگانے کا کام کرتے ہیں۔سرسی میں سابق وزیر یوٹی قادرکا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th November 2019, 8:04 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

سرسی 27/نومبر (ایس او نیوز) ضمنی اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم پر ضلع شمالی کینرا میں پہنچنے کے بعد سابق وزیر اورموجودہ رکن اسمبلی یو ٹی قادر نے سرسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے پاس پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کے مسائل پر بولنے کا دم نہیں ہے۔ وہ صرف فرقہ وارانہ نفرت کی آگ بھڑکانے اور اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کاکام کرتے ہیں۔

 یوٹی قادر نے کہاکہ رکن پارلیمان اننت کمار کو آگ لگانے کا کام بند کرکے عوام کے مسائل پر توجہ دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ پیشین گوئی بھی کی کہ جنوری کے بعد یعنی ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست میں بی جے پی کی حکومت باقی نہیں رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم کی نواسی کے جنم دن پر وہاں جاکر بریانی کھانے والا کوئی کانگریسی وزیر اعظم نہیں بلکہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم تھے۔ رات دن پاکستان کے خلاف بولنے کے سوا بی جے پی کو ملک کی ترقی اور بھلائی کی کوئی فکرنہیں ہے۔پاکستان کے نام سے خوف دکھاکر ووٹ حاصل کرنابی جے پی اور اس کے رکن پارلیمان اننت کمار کا شیوہ بن گیا ہے۔     بی جے پی کی طرف سے کانگریس پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ اسے پاکستان زیادہ پسند ہے، اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے یوٹی قادر نے کہا کہ الیکشن کا دور آتے ہی پاکستان کو جیب میں لے کر پھرنے والی بی جے پی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کو پاکستان سے کتنا پیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی زبان سے اپنے آپ کو سودیشی کہتی ہے لیکن اس کا دل ودیشی ہے۔ اس لئے وہ ملک کی بڑے بڑے سرکاری اداروں کو نجی ہاتھوں میں دے رہی ہے اور ملک کا سرمایہ ہی گروی رکھنے والی ہے۔

 یوٹی قادر نے بھروسہ دلایا کہ ضمنی انتخابات میں کانگریس بڑی تعداد میں جیت درج کرے گی اور نااہل قرار دئے گئے امیدواروں کو شکست کا منھ دیکھنا پڑے گا۔ اس موقع پر ایس کے بھاگوت، ونئے کمار سوراکے، جگدیش گوڈا، دیپک دوڈاورو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...