مناسک حج کا آغاز لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ فرزندان توحید منیٰ میں خیمہ زن، وقوف عرفہ آج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2019, 11:15 AM | خلیجی خبریں |

مکہ،10؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی)”لبیک اللہم لبیک“ کے ورد کے ساتھ جمعہ کی علی الصباح سے مناسک حج کا آغاز ہوگیا-مناسکِ حج کے پہلے دن جمعہ کو لاکھوں کی تعداد میں عازمین مکہ مکرمہ سے 8 کلومیٹر دور مِنیٰ پہنچ چکے ہیں - مِنیٰ میں رات گزارنے کے بعدہفتے کے روز 9 ذو الحجہ(سعودی عرب کی تاریخ) کو صبح فجر کے بعد عازمین حج عرفات کا رخ کریں گے،جہاں حج کا رکن اعظم یعنی ”وقوف عرفہ“ ادا کیا جائے گا-منیٰ میں مناسک حج کا پہلا دن گزارنے کیلئے عازمین نے جمعرات کی رات سے ہی منیٰ روانگی کا آغاز کر دیا تھا- مناسک کا پہلا روز”یوم الترویہ“کہلاتا ہے اور اس روز عازمین حج سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے پورا دن منیٰ میں گزارتے ہیں -عازمین جمعہ کا دن منیٰ میں اپنے خیموں ہی میں گزارنے کے بعد حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے جمعہ کی شب سے ہی عرفات کی جانب روانہ ہوگئے- وہ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں امام صاحب سے خطبہ حج سنیں گے اور نمازِ ظہر اور عصر بیک وقت ایک اذان اور الگ الگ اقامت سے ادا کریں گے- وہ غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے-اس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے اور وہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک وقت میں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ باجماعت یا الگ الگ ادا کریں گے- حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گذارتے ہیں اور رمی جمرات کے لئے 70عدد کنکریاں چنیں گے- حجاج کرام یہاں اپنے رب کے حضور مناجات کے ساتھ سنت کے مطابق آرام بھی کرتے ہیں -حجاج کرام اتوار10 ذی الحجہ کو نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک مناجات کریں گے، وہ اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں گے- اس عمل کے بعد حجاج کرام عقبہ جمرہ کو کنکریاں مارنے کے لئے منیٰ واپس آجائیں گے اور منیٰ میں حرم کی جانب واقع جمرات کمپلیکس میں صرف بڑے جمرہ یعنی بڑے شیطان کو7 عدد کنکریاں ماریں گے-رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہوتا ہے اور قربانی مکمل ہونے کے بعد حجاج کرام حلق یا قصر کروا کر حالت احرام سے باہر آ جاتے ہیں -حج کا آخری فرض طوافِ زیارت ہے- زیادہ تر حجاج منیٰ سے پیدل راستوں کے ذریعے حرم پہنچتے ہیں - حرم پہنچ کر کعبۃ اللہ کا طواف زیارت کرتے ہیں -پھر سعی کے بعد حجاج کرام واپس منیٰ آ جاتے ہیں اوررات منیٰ میں قیام کرتے ہیں - اگلے دو دن یعنی 11 اور 12 ذی الحجہ کو زوال کے بعد تینوں جمرات کو 7، 7 کنکریاں ماری جاتی ہیں - حجاج کرام اپنے مکتب کی ہدایت کے مطابق 12 ذی الحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ سے واپس جاسکتے ہیں یا 13 ذی الحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی طرف روانہ ہوتے ہیں -واضح رہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک سے جمعرات تک 20لاکھ سے زائدعازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں - ان میں سب سے زیادہ تعداد انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عازمین کی ہے- ان کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب ہے- سعودی وزارت داخلہ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران باور کرایا کہ کسی بھی فرد یا گروپ کو حج کے عمل میں رخنہ ڈالنے یا حجاج کرام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-سعودی حکام کی ہدایت کے مطابق منیٰ میں ازدھام سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کے لئے انہیں قبل از وقت ان کی جائے قیام عمارتوں سے بسوں کے ذریعے منیٰ کی جانب روانہ کیا گیا -سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے تمام مسلم ممالک کے حج مشنوں کو منیٰ میں قائم خیمہ بستی کے نقشے پہنچا دیاہے اور حجاج کرام میں منیٰ میں قائم مکاتب کی جانب سے الگ سے کارڈ بھی تقسیم کر دئے گئے ہیں - ان پر حاجی کا نام، بستر نمبر، خیمہ نمبر اور شارع کا نمبر سمیت تمام تفصیل درج ہے تاکہ حجاج کرام کو منیٰ میں قیام کے دوران میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے-

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...