نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی!مرکز تحفظ اسلام ہند کے ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ سے مولانا محمد مقصود عمران رشادی کا ولولہ انگیز خطاب!

Source: S.O. News Service | Published on 29th June 2022, 7:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29/جون (پریس ریلیز) مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد سٹی بنگلور کے امام و خطیب حضرت مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی صاحب نے فرمایا کہ پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے شمار فضائل و خصائل کے جامع ہیں، حضور پاکؐ کی ذات مقدسہ ایسی بے مثال ہے کہ آپؐ سے بڑھ کر دنیا میں کسی کامل انسان کا نمونہ موجود نہیں اور نہ آئندہ قیامت تک ہو سکتا ہے۔ کیونکہ پیارے آقا ؐکی شخصیت ایسی شخصیت ہے جس کے قصیدے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ”اے محبوب ہم نے آپ کے لئے آپ کے ذکر کو بلند فرما دیا۔“ مولانا نے فرمایا کہ جس کے ذکر کو اللہ تعالیٰ بلند فرما دے تو اس کے ذکر کو جو ختم کرنے کا سوچے یا سازش کرے وہ خود ختم ہو جائے گا۔ مولانا رشادی نے فرمایا کہ یہ گستاخان رسول نوپور شرما اور نوین جندل نے حضور ؐکی شان میں اور آپکی ازواج مطہراتؓ کی شان میں جو گستاخیاں کیں ہیں، اگر اس طرح سے ہزاروں گستاخ بھی حضورؐ کی شان میں گستاخی کریں تب بھی میرے آقاؐ کی عظمت اور مقام و مرتبہ میں کچھ فرق نہ ہوگا۔کیونکہ نبی رحمتﷺ کا مقام مرتبہ اس قدر اعلیٰ وارفع ہے کہ اس تک کسی اور انسان کی رسائی نہیں۔ خالق کائنات نے جن کو رفعت وعظمت بخشی ہو مخلوق میں سے کون ہے جو اس میں کوئی کمی کرسکے؟ مولانا نے فرمایا کہ نبیؐ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا، اور وقت پڑنے پر ہمیں چاہیے کہ اپنے احتجاجی مظاہرہ سے لیکر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے بھی تیار رہیں کیونکہ نبی ؐ کی ناموس ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہے۔ لیکن یہ سارے کام ہوش میں رہتے ہوئے اپنے بڑوں کے مشوروں سے کریں، کیونکہ دشمن چاہتا ہیکہ ہم جذبات میں آکر کوئی غلطی کر بیٹھیں اور اس پر ہماری گرفت ہو، ہم جیل چلے جائیں اور گستاخ باہر آرام سے گھومتا رہے۔مولانا نے فرمایا کہ اہانت رسولؐ کے واقعات پر اپنے جذبات و غصہ کا اظہار کرنا ضروری و لازمی ہے، کیونکہ یہ ہمارا دینی و مذہبی فریضہ ہے۔ لیکن قانونی دائرہ میں رہتے ہوئے اپنے احتجاج کو درج کرائیں، اور ملک کے ہر ایک گوشے سے گستاخان رسولؐ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں تاکہ گستاخ اپنے کیفرکردار تک پہنچے۔انہوں نے فرمایا کہ احتجاجی و قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی بھی ہیکہ ہم حضور اقدسؐ کی شان، انکی عظمت، انکے اخلاق، انکا عدل و انصاف، جیسے اعلیٰ اوصاف کو غیر مسلموں کے سامنے پیش کریں۔ نیز جن چیزوں پر دشمنانِ اسلام پروپیگنڈہ و اعتراضات کرتے ہیں انکا دلائل کے ساتھ منھ توڑ جواب بھی دیں۔ مولانا نے فرمایا کہ جو لوگ نبی ؐکی شان اقدس میں وقتاً فوقتاً گستاخی کرتے ہیں، امہات المؤمنین کی شان میں گستاخیاں کرتے ہیں وہ اپنی دشمنی کا چشمہ نکال کر نبیؐ کی سیرت کو پڑھیں کیونکہ ہمارے نبیؐ پورے عالم کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ اور جس دن آپ انکی سیرت کا مطالعہ کریں گے ہمیں یقین ہیکہ آپ بھی حضورﷺ کے عاشق بن جائیں گے۔قابل ذکر ہیکہ یہ ہفت روزہ ”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ کی چوتھی نشست مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی و ڈائریکٹر محمد فرقان کی نگرانی اور مرکز کے رکن شوریٰ مولانا محمد طاہر قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز مرکز کے آرگنائزر حافظ محمد حیات خان کی تلاوت اور مرکز کے رکن شوریٰ حافظ محمد عمران کی نعتیہ کلام سے ہوا۔ کانفرنس میں مرکز کے اراکین حافظ یعقوب شمشیر اور عمران خان خصوصی طور پر شریک تھے۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔ اختتام سے قبل مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے حضرت والا اور تمام سامعین کا شکریہ ادا کیا اور صدر اجلاس حضرت مولانا محمد مقصود عمران رشادی صاحب کی دعا سے یہ کانفرنس اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...