ہائی وے سے گذرنے کے دوران ہوشیار؛ کہیں چٹان آپ پر گر نہ پڑے؛ ہوناور میں پیش آیا ایسا ہی ایک واقعہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th June 2020, 2:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11/جون (ایس او نیوز)   نیشنل ہائی وے پر سے گذرنے کے دوران عوام بالخصوص چھوٹی گاڑی والوں  اور بائک والوں کو بہت زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ بارش کے موسم میں اچانک کسی پہاڑی  پر سے  چٹان کا حصہ  کھسک کر گرسکتا ہے جس سے جان سے بھی ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یہ اس لئے کہنا پڑرہاہے  کیونکہ  آج جمعرات صبح ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بائک سوار چٹان کی زد میں آتے آتے بال بال بچ گیا ہے۔

ہوناور سے ملی اطلاع کے مطابق  ہوسٹن کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر گریش نائک (30) اپنی بائک پر سوار گذررہا تھا کہ اچانک قریبی پہاڑی سے چٹان کا ایک حصہ سیدھے اس کے قریب آکر گرگیا اور بعد میں بائک سے ٹکراگیا، گریش بائک سے نیچے گرپڑا، مگر اسے معمولی چوٹیں آئیں اور وہ بال بال بچ گیا، البتہ اس کی بائک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ واردات کے بعد مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے  فورلائن  کی تعمیر کرنے والے آئی آر بی کمپنی کو اس لاپرواہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے، جوہائی وے کی توسیع کرنے کے دوران پہاڑیوں کو غیر سائنٹیفک طریقے پر کاٹ رہے ہیں مگر  اس کو درست نہیں کررہے ہیں۔ بارش کے موسم میں پہاڑی کے نیچے سے گذرنا گویا جان  کو ہتھیلی پر  لے کر گذرنے کے مترادف بن گیا ہے۔ عوام ضلعی انتظامیہ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اس تعلق سے  ضروری حفاظتی اقدامات کریں۔

گذشتہ سال بھی اسی طرح کا ایک واقعہ  ہوناور کے ساتھ ساتھ کمٹہ میں بھی پیش آیا تھا، جبکہ اُس سے قبل ایسی ہی واردات کاروار نیشنل ہائی وے پر بھی پیش آئی تھی.

 

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی