کسانوں کی حمایت لیکن تشددناقابل قبول:ششی تھرور

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 12:45 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) یوم جمہوریہ کے موقع پرمنعقدہ ٹریکٹر ریلی کے دوران کسانوں کی تحریک نے زبردست احتجاج کیا۔ منگل کے روزبے قابوہجوم لال قلعہ کمپلیکس میں داخل ہوا اور وہ جھنڈا اپنے ساتھ لایاتھا۔

کانگریس کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے اس طرزعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اگرچہ وہ کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ہیں ، لیکن وہ تشددکوبرداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ششی تھرور نے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ بہت افسوسناک ہے۔میں نے احتجاج کے آغاز سے ہی کسانوں کی حمایت کی ہے لیکن میں افراتفری کو برداشت نہیں کرسکتا۔ اور یوم جمہوریہ کے موقع پر کوئی جھنڈا نہیں ، لال قلعے پر صرف ترنگالہرایاجاناچاہیے۔

شیوسینا کی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ پرینکا چترودی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں کسی بھی طرح کا تشدد قابل برداشت نہیں ہے۔ پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کیاہے کہ لال قلعے پر ہونے والے مظاہروں کی پریشان کن تصاویر قابوسے باہر ہوگئیں۔ کسی بھی حالت میں ترنگے کے تئیں بے عزتی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔جمہوریت میں کسی بھی طرح کی تشدد کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ قانون سب سے اوپرہے۔ کوئی فریق نہیں جیتا ، ملک ہارگیا۔ جمہوریت کے لیے افسوسناک دن۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...