کرناٹک میں 8؍جون سے کھلیں گی مساجد، کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے جاری کیں گائیڈ لائن

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 12:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں 8؍ جون سے مساجد کے دروازے عوام کیلئے کھلیں گے۔ 2 ماہ سے زائد عرصہ کے بعد مصلیوں کو مسجد میں داخل ہوکر عبادت کرنے کا موقع ملے گا۔ کورونا وائرس کی خطرناک بیماری نے زندگی کے ہر شعبہ کو متاثر کرتے ہوئے عبادتوں میں بھی خلل پیدا کیا ہے۔مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد کرناٹک کی ریاستی حکومت نے 8 ؍جون سے تمام عبادت گاہوں کو عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیاہے۔ حکومت کے اس اعلان کے بعد کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے مسجدوں کیلئے گائڈ لائن جاری کی ہیں۔ جو مندرجہ ذیل ہیں۔ 

امام مصلی جہاں تک ہوسکے  گھروں سے ہی وضو بنا کر مسجد جائیں۔ مسجدوں میں وضو کیلئے حوض کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے، حوض کے بجائے نل کا استعمال کیا جائے۔ بیت الخلاء پاک و صاف رکھے جائیں۔مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کیلئے صرف ایک دروازہ کو کھولا جائے۔داخلہ کے وقت ہر مصلی کی تھرمل اسکریننگ کی جائے، تاکہ درجہ حرارت کا پتہ چل سکے۔نماز شروع ہونے سے قبل مسجد کے ہال کو ہر وقت سنیٹائز کیا جائے۔نماز کیلئے بنائی جانے والی صف میں ہر شخص کے درمیان ایک سے دو میٹر کا فاصلہ ہو۔ہر مصلی اپنی اپنی ٹوپی پہن کر مسجد میں داخل ہو، ماسک کے ذریعہ ناک اور منہ کو ڈھک لیں۔

فرض نماز 10 سے 15 منٹ کے وقفہ میں ادا کی جائے۔ اگر مصلیوں کی تعداد زیادہ ہو تو دو مرتبہ جماعت بنائی جائے۔ تمام مصلی سنت اور نفل نمازیں گھروں میں ہی ادا کریں۔ نماز مکمل ہونے کے بعد مصلی  مسجد میں بیٹھنے کا نظم نہ بنائیں۔ جمعہ کی نماز بھی عربی خطبہ کے ساتھ 15 سے 20 منٹ کے وقفہ کے  اندر ادا کی جائے۔مسجد اور درگاہوں کے احاطہ میں فقیروں کو اکٹھا ہونے نہ دیا جائے۔مسجدوں اور درگاہوں میں شیرنی تقسیم کرنے، کھانے پینے کا نظم نہ کیا جائے۔کورونا کی وبا کے پیش نظر درگاہوں میں مزاروں کو بوسہ دینے سے گریز کیاجائے۔کورونا کی وبا ختم ہونے تک لوگ آپس میں مصافحہ کرنے، گلے ملنے سے گریز کریں۔

کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور سابق پولیس افسر عبدالعظیم نے تحریری طور پر یہ تمام ہدایتیں جاری کی ہیں۔ عبدالعظیم نے کہا کہ کرناٹک اور ملک کی دیگر ریاستوں میں کورونا کے پوزیٹیو کیس بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا کی وبا طویل عرصے سے تک انسانوں کی زندگی میں رہ سکتی ہے۔ اس لئے لوگ روز مرہ کے کام کاج اور عبادتوں کے موقع پر بھی مکمل طور پر احتیاط برتیں۔اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم نے کہا کہ مسجدوں میں سنیٹائزئشن، صفائی ستھرائی اور دیگر احتیاطی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے وقف بورڈ آگے آئے،  مسجدوں کیلئے خصوصی فنڈ جاری کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...