وقف بورڈکومساجدمیں لاؤڈاسپیکراستعمال کرنے کی اجازت دینے کااختیارنہیں، حکومت صوتی آلودگی کاباعث بننے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کرے:ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 17th November 2021, 9:18 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر(ایس او نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کرناٹک میں صوتی آلودگی کاباعث بننے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے،اس سے قبل ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق حکومت نے کیااقدامات کئے ہیں، اس کی تفصیلی جانکاری فراہم کی جائے۔ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں مزیدہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ٹووھیلرس،نائٹ کلبس،مساجدسمیت چندافرادصوتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں،ان سے ہورہی صوتی آلودگی کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔صوتی آلودگی کے خلاف مفادعامہ کی عرضی داخل کی گئی ہے،اس پی آئی ایل پرسماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکومت کومذکورہ ہدایت جاری کی ہے۔اس دوران شہربنگلورمیں چندمساجدکے لاؤڈاسپیکرسے صوتی آلودگی پھیلنے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں،صوتی آلودگی کاباعث بننے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے،اس سلسلہ میں گریش بھاردواج نامی عرضی گزارنے ایک عرضی داخل کی ہے جس میں صوتی آلودگی کوکنٹرول میں لانے والے ایکٹ کومکمل طورپربروئے کارلائے جانے کامطالبہ کیاگیاہے۔ہائی کورٹ نے مزیدکہاکہ اس سے قبل مساجداوردیگرکی جانب سے ہورہی صوتی آلودگی سے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے ہدایات جاری کئے جانے کے باوجودمناسب اقدامات نہیں کئے گئے،عدالت کے حکم عدولی پرہائی کورٹ نے ریاستی حکومت پربرہمی ظاہرکی ہے۔حکومت پرعدم اطمینان ظاہرکرتے ہوئے جج نے کہاکہ حالات پرغورکرنے سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت اس سلسلہ میں کوئی سنجیدہ کارروائی کرنے والی نہیں ہے۔مساجدکی جانب سے جمع کردہ تصدیق نامہ میں کہاگیاہے کہ وقف بورڈ کی ہدایت کے مطابق لاؤڈاسپیکر استعمال کیاجارہاہے۔وقف بورڈکی طرف سے لاؤڈاسپیکرکس حدتک استعمال کرناچاہئے جیسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مساجد میں لاؤڈ اسپیکراستعمال میں لایاجارہا ہے۔ اس پرہائی کورٹ نے کہاکہ وقف بورڈکویہ اختیارنہیں ہے کہ وہ مساجدکولاؤڈاسپیکراستعمال کی حدطے کرتے ہوئے ہدایت جاری کرے۔ اس لیے وقف بورڈکوچاہئے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ کس قانون کوپیش نظررکھتے ہوئے اس قسم کاسرکلرجاری کیاہے؟ ہائی کورٹ نے وقف بورڈسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاکہ وقف بورڈ نے کس قانون کوبنیادبناکرمساجد کو لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے کی اجازت فراہم کی ہے۔ہائی کورٹ نے کہاکہ وقف بورڈکواختیارنہیں ہے کہ وہ مساجدکولاؤڈ اسپیکراستعمال کرنے کی اجازت فراہم کرے۔ عرضی گزاروں کے وکیل نے عدالت میں کہاکہ نوائس پلیوشن (ریگولیشن اینڈکنٹرول)2000 کے ضابطوں کے تحت رات10بجے سے صبح 6بجے تک لاؤڈاسپیکراستعمال کرنے پرپابندی عائدہے۔ اسی طرح عوامی تہواروں کے موقع پر سال میں صرف 15دن لاؤڈ اسپیکراستعمال کرنے کی گنجائش ہے۔لیکن ریاست کرناٹک میں ان ضابطوں کے مطابق عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ وکیل نے مزیدکہاکہ اس کے علاوہ موٹرگاڑیوں کی وجہ سے بھی صوتی آلود گی پھیل رہی ہے،اس پرعدالت نے حکومت سے کہاکہ اس قسم کی گاڑیوں اورمساجدکے خلاف اب تک کیااقدامات کئے گئے؟اس کی وضاحت کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...