ماسکو جھنجھلا کرنیو کلیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔بحر اسود میں روسی جہاز غرق ہو جانے کے بعد امریکی ایجنسیوں کو اندیشہ ،الرٹ جاری کیا، روس کے حملوں میں شدت، یوکرینی فوجی ٹھکانہ تباہ کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2022, 12:41 PM | عالمی خبریں |

ماسکو، 16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکی خفیہ ایجنسیوں اور یورپی خفیہ ایجنسیوں نے یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کو جلد انجام تک پہنچانے کے لئے یوکرین پر نیوکلیائی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرسکتا ہے۔ ہر چند کہ یہ ہتھیار کم شدت والے ہوں گے لیکن ان کی وجہ سے پورے خطے میں جو تباہی مچے گی اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ ساتھ ہی ایجنسیوں نے یہ الرٹ بھی دیا ہے کہ روس    یوکرین کے مشرق میں بڑا حملہ کرنے والا ہے جو اب تک ہونے والی جنگ میں فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق روسی فورسیز نے یوکرین کے دفاع کو توڑنے کے لئے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس خارکیف اور ماریوپول میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔بتایا گیا ہے کہ  روس کا مشرق میں ممکنہ نیا حملہ اب تک ہونے والی جنگ  میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔  بحر اسود میں گزشتہ روز روسی جہاز غرق ہونے سے روسی حکومت اور فوج اتنے زیادہ مشتعل ہو گئے ہیں کہ انہوں نے نیو کلیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ کم شدت والے بم ہوسکتے ہیں جو یوکرین کے مشرقی علاقوں پر برسائےجائیں گے ۔

 اس تعلق سے امریکی ایجنسی سی آئی اے نے بھی خصوصی الرٹ دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہمیں بالکل واضح اور پختہ ثبوت نہیں ملے  ہیں لیکن جو باتیں بھی معلوم ہوئی ہیں وہ پوری دنیا کو ششدر کردینے والی ہیں۔ روس اپنے نیو کلیائی ذخیرہ کا جائزہ لے رہا ہے اور اس میں سے کم شدت والے بم استعمال کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔ یہ بم کب استعمال کئے جائیں گے اور کہاں استعمال ہوں گے اس بارے میں فی الحال کوئی بڑی بات سامنے نہیں آئی ہے۔  سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس نے کہا کہ روس اس وقت جس حال میں ہے ، سیاسی اور سماجی طور پر وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اسے دیکھتےہوئے پوتن اپنی  برتری ثابت کرنے کے لئے کوئی بھی قدم اٹھاسکتے ہیں۔ اس میں نیو کلیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے ۔ ہمیں ڈر ہے کہ روس  غصہ یا اشتعال میں آکر ایسا کوئی قدم نہ اٹھالے کیوں کہ یہ پورے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

 مشرق میں بڑا حملہ چند دنوں میں شروع ہو سکتا ہے، یوکرین کے فوجی کمانڈر کے مطابق فوج نے ازیوم کی جانب تازہ فوجی دستے بھیج دیئے ہیں، روس ماریوپول میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے جو ڈیڑھ مہینے سے اس کے گھیرے میں ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ماریوپول پر روس نے قبضہ کرلیا ہے۔یہاں پر روس نے بہت کم شدت کے ساتھ حملہ کیا تھا لیکن جب یوکرین کے فوجیوں نے مزاحمت کی تو پھر روس نے اپنے حملے کی شدت میں اضافہ کیا اورجمعرات کی رات تک وہاں پر اپنا قبضہ جمالیا تھا ۔ اس دوران پورا ماریوپول شہر کھنڈر بنادیا گیا ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں کے ساتھ ساتھ اہم عمارتوں کو تباہ کردیا گیا ہے ، شہر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے اور کئی مقامات پر صرف ملبے کا ڈھیر نظر آرہا ہے۔

 روس نے اپنا جہاز ڈوبنے کا غصہ ایک مرتبہ پھر یوکرینی راجدھانی کیف پر بمباری کرکے نکالنے کا اعلان کیاہے۔ اس نے کہا کہ کیف کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے ۔ اس شہر کو روسی فوج پھر سے کھنڈر بنائے گی اور اپنے جہاز کی غرقابی کا انتقام لے گی۔ روس کا کہنا ہے کہ کیف کو جب تک تباہ نہیں کیا جاتا تب تک یوکرین کی عقل ٹھکانے نہیں آئے گی۔ 

 یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے تناظر میں دوسرے ممالک کی طرف سے روس پر عائد پابندیوں کے جواب میں وہ ایسا نہیں کرے گا۔ روسی وزارت خارجہ کے اقتصادی تعاون کے شعبے کے ڈائریکٹر دیمتری بریچیوسکی نے یہ اطلاع دی۔ بیریچوسکی نے روسی حمایت یافتہ براڈکاسٹرآرٹی کو بتایا کہ ہم نے کچھ علاقوں میں ایسا کیا ہے، لیکن ہم کسی بھی ملک پر پابندی لگانے کی دوڑ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ بریچیوسکی نے کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ ایسی پابندیاں دو دھاری تلوار ہیں۔ پابندیاں لگانے والے ملک کو بھی بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک روسی معیشت پر اثرانداز ہونے کا تعلق ہے تو ہم پہلے ہی تیار تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...