بھٹکل میں کرونا کیس کے بڑھتے معاملات؛لاک ڈاون کے دوران جمعہ کو ہوگی مزید سختی؛ کیا پھر کوئی کورونا پوزیٹیو کا معاملہ سامنے آ یا؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th March 2020, 2:13 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 26/مارچ (ایس او نیوز)  دنیا بھر میں جس طرح کرونا کے معاملات بڑھنے کی خبریں آرہی ہیں، اُسی طرح ملک میں بھی کرونا کیسس میں اضافہ ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔  اِدھر دوسری طرف ریاست کرناٹک کے بھٹکل کے عوام اس بات کو لے کر سخت تشویش میں مبتلا ہیں کہ  یہاں کرونا کیسس میں مزید اضافہ ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں، عوام میں یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ آج جمعرات کو مزید ایک شخص کی رپورٹ کرونا پوزیٹیو آئی ہے، البتہ اس خبر کی بھٹکل اسسنٹ کمشنر یا اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے تصدیق نہیں کی ہے۔ اگر عوام میں گردش کرنے والی اس  خبر کی کل جمعہ تک تصدیق ہوتی ہے تو بھٹکل میں کرونا پوزیٹیو کے معاملات بڑھ کر تین ہوجائے گی۔ عوام میں یہ باتیں بھی گردش کررہی ہیں کہ اسپتال میں ایڈمٹ گلف سے لوٹنے والے اور کرونا سے متاثرہ  اشخاص سے رابطہ میں آئے ہوئے دیگر تمام لوگوں کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے۔

عوام کی زبانی سننے میں آرہا ہے کہ آج جمعرات کو جس نوجوان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی ہے، اُسے ابتداء میں اُس شخص کے کمرے میں ہی ڈالا گیا تھا جس کی رپورٹ بعد میں جاکر پوزیٹیو آئی تھی۔ اس نوجوان کے ساتھ اُسی کمرے میں مزید ایک یا دو دیگر نوجوان بھی تھے،  مگر سننے میں آیا ہے کہ اُن کی رپورٹ بھی نیگیٹیو آئی ہے۔ ابھی ان باتوں میں کتنی سچائی ہے، اُس کی تصدیق کل جمعہ کو  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں ہی ہوسکتی ہے، جنہوں نے صبح دس بجے کاروار میں پریس کانفرنس بلائی ہے۔

کیا جمعہ کو بھٹکل میں مکمل لوک ڈاون ہوگا ؟:  جمعرات شام کوبھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے تنظیم کی راشن کمیٹی کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران اچانک اس بات کی جانکاری دی کہ کل  جمعہ  کو بھٹکل میں مکمل لوک ڈاون ہوگا اور کوئی بھی دکان یہاں تک کہ دودھ، ترکاری، دوائیوں کی دکانیں  بھی بندہوں گی، جن والنٹیرس کو خصوصی پاس دئے گئے ہیں، اُن کو بھی گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کل جمعہ کو کوئی پاس بھی کام نہیں آئے گا۔ اس موقع پر تنظیم وفد میں راشن کمیٹی کے کنوینر جناب احید محتشم، جناب امتیاز اُدیاور اور  جناب نصیف خلیفہ موجود تھے، اے سی کے دفتر میں منعقدہ   میٹنگ کے دوران بھٹکل ڈی وائی ایس پی اور ساجد مُلا صاحب سمیت  ساحل آن لائن کے نمائندے بھی میں موجود تھے۔

البتہ  رات قریب گیارہ بجے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو اس بات کی جانکاری ملتے ہی  بتایا گیا ہے کہ  انہوں نے کاروار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے فون پر گفتگو کی اور شکایت کی کہ تنظیم کی طرف سے انتظامیہ کو مکمل تعاون دئے جانے کے باوجود  تنظیم کو اعتماد میں لئے بغیر بھٹکل میں جمعہ کو مکمل لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو بالکل مناسب نہیں ہے۔ ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتےہوئے تنظیم جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بتایا کہ اس تعلق سے تنظیم کی طرف سے جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے ڈی سی سے گفتگو کی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے  تنظیم کے ذمہ داران کو مایوس نہ کرتے ہوئے جمعہ صبح چھ بجے سے صبح نو بجے تک  صرف اشیائے ضروریہ کی خریداری کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا۔ تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب کے مطابق  ڈی سی نے بعد میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت کو بھی  احکامات دئے کہ وہ جمعہ کو صبح چھ بجے سے صبح نو بجے تک  عوام الناس کو ضروری اشیاء خریدنے کی اجازت دے۔

تنظیم کی طرف سے عوام الناس کے لئے   بعد میں ایک وائس مسیج بھی وائرل  کیا گیا جس میں تنظیم جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے واضح کیا ہے کہ عوام ( ایک گھر سے ایک فرد)   صبح چھ بجے سے نو بجے تک ضروری چیزیں خریدنے کے لئے باہر آسکتے ہیں ، لیکن خریداری کرتے وقت  ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا ہوگا اسی طرح انتظامیہ نے جس طرح کی ہدایات جاری کی ہیں اُس کے مطابق چلنا ہوگا۔

بھٹکل کے عوام کو غذا کی فراہمی کے لئے  نوڈل آفسران کا تقرر: کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اب گھر گھر راشن پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ آپ لوگ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے بتایا کہ  جن گھروں کو اشیائے ضروریہ درکار ہوگی، اُن تک راشن پہنچانے تین نوڈل آفسران کا  تقرر کیا گیا ہے۔ اے سی کے مطابق  بھٹکل  میونسپالٹی حدود میں راشن پہنچانے کے لئے نوڈل آفسر کے طور پر میونسپل  چیف آفسر دیوراج، جالی پنچایت کی حدود میں آنے والے مکانوں میں راشن پہنچانےکے لئے نوڈل آفسر کے طور پر وینو گوپال شاستری اور تعلقہ کے دیگر 16 پنچایت حدود میں آنے والوں کے لئے  تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر پربھاکر چکنآور کو نامزد کیا گیا ہے۔

سخت کاروائی کا انتباہ:   ضلعی سطح پر بھٹکل اب کرونا سے متاثرہ علاقہ کا مرکز بنتا جارہا ہے اور ضلع میں صرف بھٹکل سے ہی  کرونا وائرس سے متاثرہ لوگ پائے گئے ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو بھٹکل میں لاک ڈاون پر سختی میں اضافہ کیا جارہا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں ہی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نوڈل افسران سے رابطہ کریں، اسسٹنٹ کمشنر نے  انتباہ دیا ہے کہ  لوگ مکمل طور پر اپنے گھروں میں ہی رہیں، اگر غیر ضروری طور پر کوئی راستوں پر پایا گیا تو پھر اُن کے خلاف پولس کیس بھی درج کرسکتی ہے۔

کل جمعہ نمازنہیں ہوگی:   جیسا کہ قاضی صاحبان نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ کسی بھی مسجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ جمعہ کی نماز بھی کہیں پر بھی ادا نہیں کی جائے گی، قاضی صاحبان سمیت تنظیم ذمہ داران نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ برائے کرم اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں اور نماز بھی گھروں میں ہی ادا کریں۔ چونکہ کل جمعہ ہے، کسی بھی مساجد میں نماز نہیں ہوگی، لہٰذا تمام مسلمانوں کو اپنے اپنے گھروں میں ہی ظہر(چار رکعت) نماز پڑھنی ہے۔

بھٹکل میں 6 ہزار مکانوں کا سروے مکمل:   کرونا وائرس کا بھٹکل سے مکمل خاتمہ کرنے کے لئے محکمہ صحت کے اہلکار،  آشاکارکن، اور آنگن واڑی کارکنوں پر مشتمل میڈیکل ٹیموں نے بھٹکل کے گھر گھر جانے کی جو مہم چلائی تھی، اُس کے مطابق اب تک قریب چھ ہزار  مکانوں تک پہنچ کر  میڈیکل ٹیموں نے  تفصیلات حاصل کرلی ہیں، بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت نے بتایا کہ میڈیکل ٹیموں نے  گھر گھر پہنچ کر یہ جانکاری جمع کرلی ہیں کہ  کہیں کسی گھر میں لوگوں میں بخار، کھانسی یا دیگر کورونا کے اثرات تو نہیں پائے گئے ہیں۔ بیرونی ممالک سے کتنے لوگ آئے ہیں، اُن میں کورونا کے کچھ نشانات تو نہیں ہیں، اسی طرح  جن جن مکانات میں سروے کا کام مکمل ہوچکا ہے، اُن مکانات کی دیواروں پر پوسٹرس بھی چپکا دئے گئے ہیں جس میں  باہر سے آنے والا کوئی شخص ہے تو  اُس کا نام درج کرتے ہوئے   مکان کا دورہ کئے جانے والے دن کی تاریخ درج کرنے کے ساتھ ساتھ  جلی حرفوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ  میں اپنے گھر میں الگ تھلگ ہوں، لہٰذا  اس   مکان میں نہ آئیں۔(We are under home quarantine, Not to visit this house)

کرونا  کےاثرات پائے جانے والے مریضوں  کے لئے 130 پلنگ:   اسسٹنٹ کمشنر نے جانکاری دیتے  ہوئے بتایا کہ بھٹکل سرکاری اسپتال میں  کرونا وائرس سے  متاثرہ لوگوں کے لئے 130 بیڈس کا انتظام کیا گیا ہے اسی کے ساتھ  اسپتال میں کرونا کا علاج کرانے یا کورونا  کے اثرات کی جانچ کرانے  مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔