بھٹکل کے ہیبلے بجلی سپلائی مرکز میں آگ لگنے سے 10لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th October 2019, 9:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:12؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) ہیبلے گرام پنچایت حدود میں واقع بجلی سپلائی مرکز OLTC ٹرانسفارمر میں اچانک  آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپئے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ یہ حادثہ سنیچر دوپہر کو  پیش آیا  ہے۔

بجلی سپلائی مرکز میں اولٹیج تبدیل کرنے والے آن لوڈ ٹیاپ چینجر میں ٹکنکل خرابی کی وجہ سے آگ لگنے کی بات کہی جارہی ہے۔ ہیسکام عملہ آگ بجھانےمیں ناکام ہوا  تو تھوڑی دیر بعد جائے وقوع پر پہنچی فائر برگیڈ عملے نے ایک گھنٹے سے زائد لگاتار کوششوں کے بعد   آگ بجھانے کی کوشش کی۔

آگ لگنے کی وجہ سے  شہرمیں قریب چار گھنٹوں تک بجلی سپلائی بند رہی اور عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔   اچانک بجلی چلی جانے سے  بجلی پر منحصر کام کاج ٹھپ پڑ گیا۔  بھٹکل ہیسکام معاون انجنئیر منجوناتھ وغیرہ جائے وقوع پر موجود رہ کر آگ بجھانے میں عملےکی رہنمائی کی۔ بتایا جارہا ہے کہ  بجلی سپلائی مرکز میں لگی آگ سے 10لاکھ روپیوں سے زائد کا نقصان ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔