نتیش کمار سے آدھے سے زیادہ بہار ناراض، 30 فیصد افراد پی ایم مودی سے بھی ناخوش: سروے

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 10:49 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹںہ،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ان انتخابات کو لے کر سروے بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کے ساتھ کیے گئے سی-ووٹر کے سروے میں سامنے آیا ہے کہ بہار کے نصف سے زیادہ ووٹر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ناراض ہیں۔ حالانکہ وہ جس اتحاد یعنی این ڈی اے کا حصہ ہیں اس کی جیت کی امید بھی سروے میں ظاہر کی گئی ہے۔

بہار کے 25 ہزار سے زیادہ ووٹروں کے درمیان سبھی 243 اسمبلی حلقوں میں پہلی سے 25 ستمبر کے درمیان کیے گئے اس سروے میں اقتدار مخالف لہر سامنے آئی ہے۔ سروے کے مطابق 56.7 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ نتیش کمار کی حکومت سے ناراض ہیں اور بدلاؤ چاہتے ہیں۔ 29.8 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ ناراض ہیں لیکن بدلاؤ نہیں چاہتے۔ 13.5 فیصد لوگ ایسے ہیں جنھوں نے کہا کہ وہ نتیش کمار کی حکومت سے ناراض نہیں ہیں۔

سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی مجموعی کارکردگی کی بات کریں تو 45.3 فیصد لوگوں نے ان کی کارکردگی کو خراب بتایا ہے جب کہ 27 فیصد نے اسے اوسط اور 27.6 فیصد نے اچھا بتایا ہے۔ حالانکہ 30.9 فیصد کے ساتھ نتیش کمار کسی بھی وزیر اعلیٰ عہدہ کے ممکنہ امیدوار سے آگے ہیں۔ آر جے ڈی کے تیجسوی یادو کو 15.4 فیصد، تو سشیل کمار مودی کو 9.2 فیصد لوگ وزیر اعلیٰ کی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 2015 میں نتیش کمار کی جے ڈی یو اور بی جے پی نے الگ الگ انتخاب لڑا تھا۔ جے ڈی یو اس انتخاب میں آر جے ڈی اور کانگریس کے مہاگٹھ بندھن کا حصہ تھی۔ لیکن 2017 میں نتیش کمار نے مہاگٹھ بندھن سے رشتہ توڑ لیا تھا اور بی جے پی کے ساتھ مل کر اقتدار کی کرسی سنبھال لی تھی۔

بہر حال، وزیر اعلیٰ کی ایپروول ریٹنگ اچھی نہیں ہے، پی ایم نریندر مودی کو ہائی ایپروول ریٹنگ حاصل ہے۔ 48.8 فیصد لوگوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کارکردگی بہتر ہے جب کہ 21.9 فیصد نے ان کی کارکردگی کو اوسط اور 29.2 فیصد نے خراب قرار دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ

ملک میں اتوار کے روز کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 80 لاکھ یعنی 79,07,321 ہو گئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

زرعی قانون کے خلاف وجے دشمی پر پی ایم مودی، اڈانی اور امبانی کا کسانوں نے جلایا مجسمہ

زرعی قوانین کے خلاف پنجاب میں وجے دشمی کے موقع پر کسانوں کے ذریعہ وزیر اعظم مودی، اڈانی اور امبانی کے مجسموں کو نذر آتش کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ "یہ کل پورے پنجاب میں ہوا۔

بہار کے عوام کو مفت ویکسین، تو کیا ہم بنگلہ دیشی ہیں؟: ادھو ٹھاکرے

 شیو سینا کی 66 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی دوسری جگہ منعقد کی گئی دسہرہ ریلی سے خطاب کے دوران مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اور شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست اور سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ "بہار کے عوام کو مفت ویکسین کی تقسیم، تو کیا ہم ...

جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

مرکزی بورڈ برائے بالواسطہ ٹیکس اور کسٹم نے مالی سال 19-2018 کے لیے جی ایس ٹی آر 9، جی ایس ٹی آر 9 اے اور جی ایس ٹی آر-9 سی کے تحت جی ایس ٹی ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں دوماہ کی توسیع کرتے ہوئے 31 دسمبر 2020 کر دی ہے۔