ریاض،22؍اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کے ہندوستانی سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے اب تک 87 ہزار ہندوستانی شہری وطن لوٹ گئے ہیں -
ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے بتایا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد شروع کئے گئے ”وندے بھارت مشن“ کے تحت 87ہزار ہندوستانی باشندوں کو سعودی عرب کے مختلف مقامات سے 480 فلائٹوں کے ذریعہ وطن واپس بھیجا گیا -وطن واپسی کیلئے 1.62 لاکھ ہندوستانیوں نے درخواست دی تھی-
سفیر نے ان ہندوستانیوں کی واپسی کیلئے حکومت سعودی عرب کے تعاون پر وہاں کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا ہے کہ سعودی عرب حکومت کے تعاون کے بغیر اتنی بڑی مہم شاید ہی کامیاب ہوپاتی-