بنگلورو میں 6ہزار سے زائد افریقی باشندے غیرقانونی طورپر مقیم، ریاست میں دولاکھ سے زیادہ مہاجرین۔ اکثریت کے پاس نقلی ویزے ہونے پولیس کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍اگست (ایس او نیوز) بنگلورو کے جی نگر پولیس تھانے کے روبرو افریقیوں کے احتجاجی مظاہرے اور پولیس لاٹھی چارج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس حراست میں ایک افریقی باشندے کی موت پر افریقیوں نے مذکورہ پولیس تھانہ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ شروع کیا تھا اس دوران افریقیوں اور پولیس جوانوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لاٹھی چارج کی اور چند مظاہرین کو حراست میں بھی لیا تھا۔ اطلاع ملی ہے کہ ریاست کرناٹک میں 2لاکھ سے بھی زیادہ غیرملکی باشندے غیر قانونی طورپر مقیم ہیں۔ ان کی ویزا کی میعاد ختم ہوگئی اس کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقیم ہیں۔ ان میں سے30فی صد غیر ملکی باشندے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا پولیس نے الزام لگایا ہے۔ ایسے چند لوگوں کو گرفتارکرکے پولیس قانونی کارروائی کررہی ہے۔ایک پولس افسر نے اطلاع دی ہے کہ محکمہ داخلہ کے ذریعہ کی گئی تفتیش کے مطابق2لاکھ سے بھی زیادہ غیر ملکی باشندے ان کے ویزا کی میعاد ختم ہوجانے کے باوجود ریاست کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ صرف شہر بنگلورو میں 6ہزار سے زیادہ غیرملکی باشندے مقیم ہیں ان کی اکثریت شہرکے کوتنور، ہنور، ناگوار، لنگراج پورم، باگلور، باگل کنٹے کے مکانات میں مقیم ہے۔ بشمول یوگانڈا کینیا، نائجیریا، سویڈن، افریقی ممالک کے باشندے مذکورہ مقامات پر مقیم ہیں۔ تعلیم حاصل کرنے اور روزگار کی غرض سے آنے والے یہ غیرملکی باشندے مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ کہاجاتا ہے کہ یہ لوگ درگس کا استعمال اورکاروبار، چوری، جیب کاٹنے، کوکین کی فروخت کی کئی معاملات میں ملوث ہونے کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ غیرملکی باشندے ہوٹلوں اور باروں میں شراب نوشی کے بعد ہوٹل مالکان سے تکرار پر اتر آتے ہیں اور جھگڑے کرتے ان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں معاملات بھی درج ہیں۔

نقلی ویزا کا سہارا: پولیس کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کے اکثر باشندے مختصرمدتی ویزا یا سیاحتی ویزا پریہاں آتے ہیں اور چند ہی دنوں میں غیر قانونی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں۔ کئی لوگ روزگار کی تلاش میں بھی آتے ہیں۔ ان کے ویزا کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد یہاں رہنے کے لئے نقلی ویزا کا سہارا لیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں یہ لوگ اپنے اپنے ملک کے ایجنٹوں کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ یہ ایجنٹ انہیں نقلی ویزا جاری کروانے میں مدد کرتے ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ ان افریکن ممالک کے باشندوں کو نقلی ویزا جاری کروانے کا اہم سرغنہ یہاں ریاست یا بنگلور میں کون ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ اس اہم سرغنہ سے متعلق ابھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ریاست میں 2لاکھ سے زیادہ مہاجرین غیر قانونی طورپر مقیم ہیں۔ انہیں کرناٹک کی سرحد سے باہر کرنے ریاستی حکومت نے2017میں حکم جاری کیاتھا۔ اس کے علاوہ مہاجرین ریاست میں مقیم رہنے سے متعلق ویزا یا دیگر دستاویزات مرکزی محکمہ داخلہ کو روانہ کئے گئے تھے۔ لیکن اس وقت مہاجرین کو کرناٹک کی سرحد سے باہرکرنے سے متعلق مرکز سے اجازت نہیں ملی تھی جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مرکز کی اس نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی غیر ملکی باشندے جن میں افریقی ممالک کے باشندوں کی اکثریت ہے ریاست کے کئی مقامات پر غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...