ایک سال میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افغان بے گھر ہو گئے: اقوام متحدہ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2021, 9:41 AM | عالمی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) افغانستان میں گزشتہ سات جولائی سے نو اگست کے درمیان 126000 لوگوں کے بے گھر ہونے سمیت اس سال کے آغاز سے ملک کے اندر جدوجہد کے سبب 550000 سے زائد افغان بے گھر ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔ یہ ایک اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے جو پناہ گزینوں کی مدد، تحفظ اور بازآبادکاری میں معاونت کرتی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ طالبان کے ذریعہ کابل میں صدارتی محل پر کنٹرول کرنے کے بعد دہشت گرد تنظیم کی دشمنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے حالیہ دنوں میں ہزاروں افغانوں نے بین الاقوامی سرحدیں عبور کی ہیں۔ یو این ایچ سی آر نے کہا کہ افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے بعد ملک کے بڑے حصوں میں سلامتی اور انسانی حقوق کی صورتحال تیزی سے خراب ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔