شاہین پی یو کالج بیدر کے450سے زائد اسٹوڈینٹس کی نیٹ امتحان میں تاریخ ساز کامیابی؛ فری میڈیکل سیٹ حاصل ہونے پرتہنیتی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2019, 4:25 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

    بیدر۔3/جولائی۔(محمد امین نواز/ایس او نیوز) شاہین پی یو کالج بیدر کے 450 سے زائد طلبا و طالبات کی نیٹ NEET امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتےہوئے  میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری نشست حاصل کرنے پر   کالج انتطامیہ کی جانب سے طلبا کے لئے تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اس طرح کی تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے پر ایک طرف   شاہین ادارہ جات کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر کی سراہنا کرتے ہوئے اُنہیں مبارکباد پیش کی گئی وہیں تمام طلبا  و طالبات کی بھی تہنیت کی گئی ۔

بیدر کے رنگ مندر میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے جناب اے. کے خان ریٹائرڈآئی پی ایس آفیسر اور مشیر خاص حکومتِ تلنگانہ (اقلیتی امور)و صدرتلنگانہ مائنارٹیز ریسڈینشیل ایجوکیشن نے شاہین ادارہ جات کے چیرمن ڈاکٹر عبدالقدیر اورشاہین ادارہ جات میں NEET ٹاپرس طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے  کہاکہ یہ نہایت ہی مسرت کی بات ہے کہ شاہین ادارہ جات بیدر سے امسال جملہ450سے زائد طلباء و طالبات میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری میڈیکل نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں یہ ایک بہت بڑا انقلاب ہے کہ کرناٹک کے ایک چھوٹے شہر میں ڈاکٹر عبدالقدیر نے علم کی شمع روشن کرکے جو کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں وہ قابِلِ ستائش اور قابلِ تقلید ہے۔شاہین ادارہ جات کے طلباء نے اس طرح کی بے مثال کامیابی سے نہ صرف کرناٹک بلکہ پورے ہندوستان کیلئے اپنے آپ کومشعل ِ راہ کی طورپر پیش کیا ہے۔ انھوں نے طلباء سے کہا کہ نا ممکن کوئی چیز نہیں‘بس قوتِ ارادی کی ضرورت ہے۔اپنی توجہ کوبھٹکنے نہ دیا جائے‘ عزم و استقلال اور بلند حوصلوں کے ساتھ حصول تعلیم میں سخت محنت سے آگے بڑھتے رہیں‘ محنت‘ لگن اور عزم مصمم ہو تو بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرنا بھی ممکن ہے‘ تعلیم کے میدان میں بھی یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے‘رسمی اور اعلی تعلیم کے بعد مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی آسان نہیں ہوتی‘ بہت مشکل سے طلباء اس امتحان تک رسائی حاصل کرتے ہیں راستے میں بڑی مشکلیں آتی ہیں‘ ان تمام کو آگے بڑھ کر بلند حوصلوں کے ساتھ سامنا کرتے ہوئے تمام ٹینشنوں سے فری ہوجائیں گے تو ہمیں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔

پروفیسر محمد حلیم خان چیرمن مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفئیر سوسائٹی اندور نے بھی   ڈاکٹر عبدالقدیر نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  انہوں نے   کرناٹک کے ایک چھوٹے سے شہر بیدر میں تعلیم کی شمع روشن کرکے اتنا بڑا تعلیمی انقلاب لایا ہے۔ یقینا یہ ایک ایسا تعلیمی انقلاب ہے جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔میں نے ملک بھر میں بہت سے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے اور وہاں کے ذمہ داران و طلباء سے تبادلہ خیال بھی کیا ہے مگر شاہین ادارہ جات کے ذمہ داران وطلباء و طالبات جیسی تعلیمی میدان میں انقلابی کامیابی کہیں نہیں دیکھا۔انھوں نے نہایت ہی فخر سے کہا کہ کاش میں بھی اس ادارہ کا طالبِ علم ہوتا۔انھو ں نے اپنے خطاب میں طلباء کو یہ پیغام دیا کہ زندگی کے کسی امتحان میں ناکامی سے مایوس ہوکر منہ موڑ لینا بڑی ناکامی ہے۔انھوں اولیائے طلباء سے کہا کہ منفی سوچ رکھ کر اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی روکنے کی کوشش نہ کریں‘ان کی تعلیمی زندگی کیلئے ان سے بھی مشورہ لیں اور ان کے مقاصد کو جاننے کی کوشش کریں جس سے ان میں پوشیدہ عزائم اور مقاصد سامنے آئیں گے۔

اس موقع پر شاہین ادارہ جات کے روح رواں ڈاکٹر عبدالقدیرنے تمام مہمانانِ خصوصی کا شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے والہانہ استقبال کیا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ  شاہین ادارہ جات کی جانب سے ہم ایم بی بی ایس و انجینئر س کیلئے بہترین تعلیمی تربیت کے ساتھ  طلباء کو تیار کررہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے یہاں تعلیم حاصل کرنے والا طلبِ علم ایک اچھا ڈاکٹر‘انجینئر کے ساتھ ایک ہمدرد و اچھا شہری بھی ہو۔اور اس مقصد میں ہمیں مثبت کامیابی بھی مل رہی ہے۔اور ہماری اس تحریک کو پورے ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امسال ہمارے NEETکے نتائج بہت ہی بہتر آئے ہیں 450سے زائدطلباء و طالبات مفت سرکاری میڈیکل نشست کے اہل ہوگئے ہیں۔ یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔انھوں نے پُر زور انداز میں طلباء سے کہا کہ ایک ایسے ڈاکٹربنیں جس میں ایمانداری و انسانی ہمدردی کاجذبہ ہواور اپنے فرائض کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے تودیگر ڈاکٹرس پر اس کا اثر پڑے گا۔انھوں نے بیدر کے ایک گھر کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناب محمد عظیم قریشی جن کی گھر5افراد شاہین کالج سے تعلیم حاصل کرکے میڈیکل کیلئے اہل ہوئے ہیں اور ان میں چار ایم بی بی ایس مکمل ہونے کے بعد ایم ڈی کی تعلیم بھی مکمل کی ہے۔اور اس مرتبہ ان کی نواسی بھی میڈیکل میں داخلہ کیلئے اہل ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ شاہین پی یو کالج کے تاریخ ساز نتائج کیلئے تدریسی اسٹاف اور اور اولیائے طلباء کا انتظامیہ کے ساتھ بہتر تعاون رہا ہے‘میں طلباء کے ساتھ ساتھ اولیائے طلباء اور ہمارے تدریسی اسٹاف کے تئیں مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دیتا ہوں۔

مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے مسٹر بسواکمار پاٹل صدر کرناٹک کلیان پرتشٹھان‘ڈاکٹر رفیق‘ محمد اعجاز ڈائریکٹر تلنگانہ اسٹیٹ شاہین اکاڈیمی حیدرآباد‘ جناب عبدالحسیب سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیت اکاڈمکس ڈائریکٹر‘عبدالعزیز زونل ڈائریکٹر‘ اور ڈائریکٹر حافظ محمد فرقان اور موجود تھے۔

NEET ٹاپرس طلباء نے دورانِ تعلیم شاہین میں حصولِ تعلیم کے نظام اور تربیت پر شاہین ادارہ جا ت  کے تئیں اپنے خیالات کا اِظہار کیا۔قبل ازیں شاہین پی یو کالج کے NEETکے میں بہتر نتائج لانے والے تمام طلباء کوڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات اور مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں گُلپوشی و شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں مومنٹو پیش کیا گیا۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر نے نہایت ہی مسرت کا اِظہا رکرتے ہوئے شاہین دارہ جات بیدر کی جانب سے تلنگانہ کی اسری قریشی کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انھیں مومنٹو پیش کیا ‘ اسری قریشی نے NEETمیں آل انڈیا سطح پر16واں رینک اور او بی سی زمرہ میں آل انڈیا سطح پردوسرا رینک حاصل کیا۔

پروگرام کی نظامت جناب محمد خورشید سیریکار نے بحسن خوبی انجام دی‘ اور انہی کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔