اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 340 سے زائد فلسطینی زخمی، خلیج تعاون کونسل نے کی حملے کی مذمت

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2022, 12:14 PM | عالمی خبریں |

غزہ،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  یروشلم اورویسٹ بینک میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 340 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس نے دی ہے۔ ہلال احمر نے جمعہ کی دیرشب بتایا، ’’ہلال احمر نے یروشلم اورویسٹ بینک میں 344 فلسطینیوں کو امداد فراہم کی ہے۔ تنظیم کے مطابق ان میں سے 154 یروشلم میں زخمی ہوئے ہیں۔

جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصیٰ پر چھاپہ مارا جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، شور بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

خلیج تعاون کونسل نے کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت

 خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سکریٹری جنرل نایف الحجرف نے جمعہ کو یروشلم کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی پولیس کے حملے کی مذمت کی ہے۔ کویتی خبر رساں ایجنسی کونا نے اپنی رپورٹ میں الحجرف کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "سینکڑوں کی تعداد میں نمازی یا تو زخمی ہوئے ہیں یا اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ذریعہ حراست میں لیے گئے ہیں۔" یہ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ رویوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ یہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے۔"

جے سی سی کے سکریٹری جنرل نے فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی غیر قانونی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی اسلام کے اس مقدس مقام کے تئیں احترام کا رویہ اپنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس خطے کی سلامتی پر توجہ دینے کی بھی اپیل کی۔

جمعہ کو فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی کہ اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد الاقصی پر چھاپہ مارا، جو اسلام کا تیسرا سب سے بڑا مقدس مقام ہے۔ اس دوران پولیس نے بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ربڑ کی گولیوں، نوائس بموں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...