رمضان کے پہلے عشرے میں 20لاکھ سے زائدعمرہ زائرین کی آمد

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2022, 12:18 PM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ ، 13؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سکریٹری انجینئر اسامہ حجیلی نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران عمرہ زائرین بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں -رمضان کے آغاز سے اب تک20لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین آ چکے ہیں -ذرائع کے مطابق انجینئر اسامہ حجیلی نے کہا کہ10رمضان تک تقریباً20لاکھ عمرہ زائرین مسجد الحرام آ چکے ہیں -انہیں ہر طرح کی سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں - بوڑھوں اور معذوروں کے لیے نئے ٹریکس بنائے گئے ہیں - حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سکریٹری نے عمرہ زائرین سے اپیل کی کہ وہ توکلنا ایپ اور اِعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری کردہ پرمٹ میں درج اوقات کی پابندی کریں -انہوں نے کہا کہ حرم انتظامیہ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کی خدمت کیلئے اپنی توانائیاں وقف کیے ہوئے ہے-مطاف کا صحن رمضان کے دوران عمرہ زائرین کے لیے مختص ہے، یہ اقدام زائرین کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے-

پہلے دس دنوں میں 8ملین لیٹر آب زم زم کی تقسیم:صدارت عامہ برائے اُمور حرمین شریفین نے رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں اپنی خدمات کو ایک مربوط سروس سسٹم کے ذریعہ تیز کر دیا جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے- صدارت عامہ حرم مکی کی تطہیر، جراثیم کش اسپرے کے استعمال اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی خواہاں ہے- مسجد حرام میں نقل و حرکت کے لیے گاڑیوں کی فراہمی، مسجد کے دروازے کھولنا،آمد رفت کو آسان بنانا، معذور افراد کے راستوں کی نشاندہی کرنا اور زم زم کے بابرکت پانی کی بوتلوں کی تقسیم کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے-صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے نائب صدر برائے ایگزیکٹو اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرز اور انڈر جنرل برائے سرویسز اینڈ فیلڈ افیئرز اینڈ انوائرمینٹل پروٹیکشن انویسٹی گیشن محمد بن مصلح الجابری نے کہا کہ ایجنسی فار جنرل پریذیڈنسی فار سروسز اینڈ فیلڈ افیئرز اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن پر کام کر رہی ہے- خدمات کی تعداد، تیاری، جراثیم کشی، پرفیومنگ، نئے قالینوں پر برش کرنا، اس کی صفائی اور جراثیم کشی کی نگرانی،عطریات کا استعمال، خوشبو لگانا، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر زائرین کی آمد ورفت کو منظم کرتا ہے اور مرکزی اور ثانوی راہداریوں پر تقسیم کیے گئے مانیٹرز کے ذریعے مسجد حرام اور اس کے صحنوں کے اندر ان کی نقل و حرکت کو منظم کرنا ہے-انہوں نے بتایا کہ پہلے دس دنوں کے دوران صدارت عامہ برائے اُمور حرمین شریفین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین میں فراہم کی جانے والی سروسز کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا- مسجد میں صفائی ستھرائی کے لیے چوبیس گھنٹے رضا کار کام کرتے ہیں - مسجد حرام کو رمضان کے پہلے عشرے میں 100 بار دھویا گیا اور 4000 سے زیادہ رضا کاروں نے اس کی صفائی کے عمل میں حصہ لیا- دھلائی کے عمل میں 1,300,000 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا- اس دوران 2500 لیٹر پرفیوم استعمال کیا گیا جب کہ 1500 ٹن فضلہ تلف کیا گیا-رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران زائرین اور نمازیوں میں 8 لیٹر زم زم تقسیم کیا گیا-

1500ٹن سے زیادہ کچرا اٹھایا گیا:حرمین شریفین کے اُمور کی جنرل پریذیڈنسی میں متعلقہ انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں کے دوران میں مسجد حرام اور اس کے صحنوں سے1500ٹن سے زیادہ کچرا اور بچی کھچی اشیا ء کو اٹھایا- ان میں پلاسٹک کی تھیلیاں، کارٹن اور روزے داروں کے افطار کی بچی ہوئی اشیاء شامل ہیں -مسجد حرام میں تطہیر اور غالیچوں کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر جابر بن احمد الودعانی کے مطابق مسجد حرام سے اٹھائے جانے والے تمام کچرے اور اشیاء کو مثالی طریقے سے ٹھکانے لگایا جاتا ہے- پہلے انہیں خصوصی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے- ان کا وزن کیا جاتا ہے اور پھر انہیں مکہ مکرمہ سکریٹریٹ کے زیر انتظام کچرا کنڈی پہنچایا جاتا ہے-الودعانی کے مطابق ان تمام کوششوں اور خدمات کا مقصد حرم مکی میں موجود افراد کو صاف فضا اور ماحول فراہم کرنا ہے- یہ تمام کارروائی حرمین شریفین کے اُمور کے نگران اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی ہدایات پر انجام دی جاتی ہے- اس حوالے سے متعلقہ حکام اس عمل کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...