حج سے قبل ایک لاکھ70 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 12:59 PM | خلیجی خبریں |

ریاض ،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)سعودی حکام کے مطابق اس سال حج سے قبل اب تک دنیا بھر سے مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 72 ہزار 562 عازمین پہنچ گئے ہیں -

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مدینہ منورہ پہنچنے اور روانہ ہونے والے عازمین حج کے اعداد و شمار سے پتاچلتا ہے کہ حج پروازوں کے آغازکے بعد سے اب تک 156,828 عازمین کی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآمد ہوچکی ہے،جبکہ لینڈ امیگریشن سینٹر نے 13,097 عازمین حج کا خیرمقدم کیا ہے- وہ زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے شہرنبی ؐ پہنچے تھے-

مدینہ میں قیام پذیرعازمین کی قومیتوں کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈونیشیا کے عازمین کی تعداد سب سے زیادہ (24,478) ہے-اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش، عراق اور ایران سے تعلق رکھنے والے عازمین مدینہ منورہ پہنچ  گئے ہیں -

گذشتہ چند روزکے دوران میں 76,955 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے مقدس مقامات کی طرف روانہ ہوئے تھے-رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد غیرملکی عازمین حج کے پہلے دستے کا خیرمقدم کیا تھا-یہ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عازمین حج تھے-

اس کے بعد پاکستان سمیت دوسرے اسلامی ممالک سے بھی عازمین کی مدینہ منورہ میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا-پاکستانی عازمین تو مدینہ منورہ میں آٹھ روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب جارہے ہیں جبکہ دوسرے ممالک کے عازمین اپنے اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق مکہ مکرمہ روانہ ہورہے ہیں -

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران میں حکام نے صحت سے متعلق عالمی رہنما خطوط کے مطابق سالانہ حج کو محدود کردیا تھا اور صرف سعودی عرب میں مقیم شہریوں اور تارکین وطن کو محدود تعداد میں حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی-

اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج تمام صاحبِ استطاعت مسلمانوں پرزندگی میں ایک بار فرض ہے-حج پر مکہ مکرمہ میں عام طور پر دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع منعقد ہوتا ہے،2019 میں پچیس لاکھ سے زیادہ افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا-

لیکن 2020 میں وبا کے آغاز کے بعد حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ صرف 1000 عازمین کو حج کی اجازت دیں گے-اس سے اگلے سال انھوں نے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے عازمین حج کی تعداد 60 ہزار تک بڑھا دی تھی-البتہ ان پر یہ شرط عایدکی گئی تھی کہ وہ سعودی عرب میں مقیم شہری اورتارک وطن ہوں اور انھوں نے کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین کے دونوں انجکشن لگوا رکھے ہوں -

اپریل میں سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال جولائی میں ہونے والے حج میں ملک کے اندر اور باہر سے دس لاکھ مسلمانوں کو شرکت کی اجازت دے گی-وزارت حج کے مطابق اس سال 65 سال سے کم عمر اور ویکسین لگوانے والے مسلمان ہی فریضہ حج ادا کرسکتے ہیں -

سعودی عرب سے باہر سے آنے والے حج ویزے کے درخواست گزاروں کو سفر کے72گھنٹے کے اندرکرائے گئے کووِڈ پی سی آرٹسٹ کا منفی نتیجہ بھی جمع کرانا ہوگا-

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...