دہلی میں بلڈوزر کے خلاف 12 سے زائد تنظیموں نے نکالا مارچ

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2022, 5:27 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک کی راجدھانی میں چل رہی بلڈوزر کارروائی کے خلاف سیاست کے درمیان سی پی آئی اور دیگر پارٹیوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ بدھ کو درجن بھر سے زیادہ تنظیموں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش تک مارچ نکالا۔ حالانکہ کثیر پولیس فورس کے درمیان سبھی مظاہرین کو پہلے ہی روک دیا گیا۔ تمام لوگوں نے بلڈوزر کے خلاف حکومت کو گھیرا اور نعرے بازی بھی کی۔ اس مارچ کے دوران ہاتھوں میں تختی لے کر فرقہ وارانہ ماحول کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

اس مظاہرہ میں سی پی آئی، سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی (ایم ایل)، ایل آئی ایف بی، آر ایس پی وغیرہ تنظیموں کے کارکنان اور عوام کی شرکت بھی رہی۔ آل انڈیا کسان مہاسبھا کے سکریٹری پروشوتم مشرا نے بتایا کہ یہ مظاہرہ ملک بھر میں غریبوں کے اوپر چل رہے بلڈوزر کے خلاف ہے۔ تجاوزات ہٹاؤ کے نام پر لگاتار حملے ہو رہے ہیں۔ اس حملے کے خلاف یہ مظاہرہ ہے کیونکہ یہ تجاوزات ہٹاؤ مہم نہیں بلکہ ملک کے اندر ہندو-مسلم سیاست کو تیز کرنے اور کارپوریٹ کو ملک کے سبھی وسائل کو لٹانے کی مہم ہے۔ حکومت فرقہ پرستی پر مبنی سیاست کر ملک کو تقسیم کرنے میں لگی ہوئی ہے اور اس کے ذریعہ عوام کا ذہن بھٹکایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے خلاف ہم ملک بھر میں مظاہرہ کریں گے۔ اسی طرز پر پورے مئی ماہ میں ہمارا مظاہرہ جاری رہے گا۔

اس مظاہرہ میں شامل ایک دیگر شخص نے بتایا کہ حکومت کی ایک ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ امن بنائے رکھے۔ فرقہ وارانہ واردات لگاتار بڑھتے جا رہے ہیں، لوگ بیماری، غریبی سے مر رہے ہیں جبکہ 21ویں صدی کا یہ ہندوستان ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ لگاتار بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، ہنومان جینتی اور دیگر تہواروں پر دوسرے مذہبی مقامات پر جا کر شرپسند عناصر مظاہرے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

دراصل دہلی میں جہانگیر پوری تشدد کے بعد چلے کارپوریشن کے بلڈوزر کے بعد لگاتار دہلی کے مختلف مقامات پر تجاوزات ہٹاؤ مہم چلائی جا رہی ہے جس پر لگاتار سیاست بھی ہو رہی ہے۔ تمام پارٹی اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔ حالانکہ بی جے پی لگاتار اس مہم کو اپنی حمایت دیئے ہوئے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...