دنیا بھرمیں جان لیوا کورونا سے 10.78 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2020, 8:56 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

واشنگٹن؍نئی دہلی،13؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 10.78 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اب تک 3.77 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 37،738،569 لوگوں کو متاثر کیا ہے اور 1،078،868 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 215،078 افراد فوت اور 7،803،884 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 55،342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 71،75،880 ہوگئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کوروناوائرس کے 8،38،729 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اب تک 62،27،295 شفایاب ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.05 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22،594 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کولمبیا میں اب تک 9.19 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر اور 27،985 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کوڈ 19 سے اب تک 9.03 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 24،186 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسپین میں اس مہلک وائرس کی لپیٹ میں 8.88 لاکھ سے زیادہ افراد آچکے ہیں اور 33،124 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کورونا وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور 8.49 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 33،357 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا سے اب تک 8.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 83،945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی فرانس میں 7.76 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 32،703 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں 6.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،863 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 6.20 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 42،965 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ایران میں 5.04 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر اور 28،816 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چلی میں کورونا کی وجہ سے 4.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،376 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.05 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 9،912 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3.79 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،555 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔