ممبئی اور تھانے میں 100 ملی میٹر سے زیادہ ہوئی بارش،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کا امکان 

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 10:13 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،06 /جولائی (آئی این ایس انڈیا)  ممبئی کے نواحی اور اس سے متصل تھانے ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زادہ بارش ہوئی۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز ان علاقوں اور کونکن کے دیگر علاقوں میں بھی زبردست بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تھانے بیلاپور انڈسٹریل علاقے میں واقع ویدھ شالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے ممبئی برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے ایس ہوسالیکر نے کہا کہ ممبئی اور اس کے قرب وجوار میں شدید بارش ہوئی۔

وہیں تھانے اوراس کے مضافاتی علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 115.6 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

اگلے 24 گھنٹوں میں ممبئی، کونکن میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ممبئی کے مغربی علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 116.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جنوبی ممبئی کے کولابا میں 12.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پال گھر میں 60.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...