ہریدوار میں جاری کمبھ میلے میں کوورنا کا پھیلاؤ : 20 سادھو اور 100 سے زیادہ عقیدتمند متاثر، انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھولے

Source: S.O. News Service | Published on 14th April 2021, 11:11 AM | ملکی خبریں |

ہریدوار،14؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتراکھنڈ میں جاری کمبھ کے میلے میں لاکھوں کی بھیڑ میں کورونا کا پھیلاؤ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہاں 102 ہندو عقیدت مند اور 20 سادھو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میلے میں موجود کئی ہندو تنظیموں نے کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہریدوار میں جاری کمبھ کے میلے میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور یہاں کورونا پروٹوکول پر بالکل بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ نہ تو کسی کے پاس ماسک نظر آتا ہے اور نہ ہی سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ہونے والے شاہی اسنان میں ایک لاکھ سادھوں نے شرکت کی تھی۔ ہریدوار کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ڈاکٹر ایس کے جھا نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری کورونا سے متعلق رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

سی ایم او نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جونا اکھاڑا کے پانچ، نرنجنی اکھاڑا کے 2 اور ناتھ و اگنی کے ایک ایک سادھو متاثر پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں میں اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر اور نرنجنی اکھاڑا کے سربراہ نریندر گری سمیت 18 سادھو کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سی ایم او نے کہا کہ نریندر گری کی طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں ایمس ہریدوار منتقل کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...

لوک سبھا انتخاب 2024: پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، 19 اپریل کو 102 سیٹوں کے لیے ڈالا جائے گا ووٹ

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران ریلیوں اور روڈ شو میں مصروف ہیں۔ اس درمیان آج شام 6 بجے پہلے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر کا عمل رک گیا۔ پہلے مرحلہ میں 21 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 102 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جسے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ...

بیلٹ پیپر پر واپسی کے بہت سے نقصانات ہیں، ای وی ایم مشین پر سپریم کورٹ میں سماعت

انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے استعمال کو لے کر جاری بحثوں کے درمیان سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ بیلٹ پیپر پر واپس آنے کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس سنجیو کھنہ نے پرشانت بھوشن سے پوچھا جو ای وی ایم کو ہٹانے کی درخواست کے حق میں اپنا موقف پیش کر رہے ...

گمراہ کن اشتہار معاملہ: بابا رام دیو عوامی طور پر معافی مانگنے کے لیے راضی، سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ کا دیا وقت

پتنجلی کے گمراہ کن اشتہار معاملے میں بابا رام دیو اور کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بالاکرشن نے عوامی طور پر معافی مانگنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے یہ بات سامنے رکھی۔ سپریم کورٹ نے بابا رام دیو اور بالاکرشن کو عوامی طور پر ...

بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر ...