مینگلورمیں ایڈمٹ، مشتبہ کورونا مریض کی صحتیابی کے بعدبھٹکل آمد؛ آج مزیدنمونے جانچ کے لئے شموگہ روانہ؛ جنوری کو بھٹکل آنے والوں کے بھی لئے گئے نمونے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th April 2020, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/اپریل (ایس او نیوز)  کورونا  کو لے کر بھٹکل کے عوام میں ایک طرف راحت کی خبریں آرہی ہیں کہ پوزیٹو رپورٹ کے تمام مریض بالکل صحت مند ہیں اوراگلے دو ایک دن میں ایک ایک کرکے مزید مشتبہ مریض  اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں وہیں بھٹکل کے لوگوں کے تھوک کے نمونے حاصل کرکے جانچ کے لئے شموگہ روانہ کرنے کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے۔ 

تین ماہ قبل انڈونیشیا سے واپس لوٹنے والوں کے بھی نمونے لئے گئے:   ماہ جنوری میں  یعنی تین ماہ قبل انڈٖونیشیا سے بھٹکل پہنچنے والے  آٹھ لوگوں کے نمونے آج جانچ کے لئے شموگہ  روانہ کئے گئے ہیں اور تمام آٹھ لوگوں کو 14 دنوں تک ہوم کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ منکی (ہوناور تعلقہ)  کے دو لوگ بشمول  جملہ دس لوگ ماہ جنوری میں  انڈونیشیا سے واپس بھٹکل لوٹے تھے، بھٹکل کے آٹھ لوگوں کے تھوک کے نمونے آج جانچ کے لئےشموگہ لیباریٹری روانہ کئے گئے ہیں ، توقع ہے کہ بدھ شام تک رپورٹ موصول ہوگی۔

دبئی سے لوٹنے والے تین لوگوں  کے بھی لئے گئے نمونے:  16 اور 22 مارچ کو دبئی سے لوٹنے والے  شوہر اور بیوی سمیت  تین لوگوں کے تھوک کے نمونے آج  جانچ کے لئے شموگہ روانہ کئے گئے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بھٹکل مین روڈ کے رہنےوالے 31سالہ شوہر اور 20 سالہ ان کی اہلیہ 16/مارچ کو بھٹکل لوٹے تھے جبکہ  اہلیہ کے 56 سالہ والد  22مارچ کو بھٹکل آئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ 20 سالہ خاتون کو  کھانسی  کی شکایت تھی، چونکہ تینوں بیرون ملک سے لوٹے ہیں اس لئے تینوں کے تھوک کے نمونے آج جانچ کے لئے شموگہ روانہ کئے گئے ہیں اور تینوں کو ہوم کورنٹائن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مینگلورمیں ایڈمٹ مشتبہ کورونا مریض صحتیاب ہوکر پہنچا بھٹکل:  مینگلور کے وینلاک اسپتال میں  قریب 18 دن گذارنے کے بعد  بھٹکل کے شرالی کا ایک نوجوان  آج پیر کو صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوکر بھٹکل پہنچا، مگر بھٹکل پہنچتے ہی اسے پھر کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس نوجوان کو 20/اپریل تک  بھٹکل سرکاری اسپتال میں کورنٹائن  میں رکھنے کے احکامات  موصول ہوئے تھے جس کےبعد قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی مداخلت کے بعد تنظیم  کے ہی تعاون سے اسے  ایک پرائیویٹ ہوٹل میں کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو مینگلورائرپورٹ  اُترنے کےبعد اسے سیدھا وینلاک اسپتال لے جایا گیا تھا اور اس کے تھوک کے نمونے  جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے جس کے بعد اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آنے پر اسے وینلاک اسپتال کے خصوصی کورونا وارڈ میں منتقل کرکے اس کا علاج کیا جارہا تھا۔ چودہ دنوں تک کورنٹائن میں رکھے جانے کے بعد 2 اور 3 اپریل کو پھر اس کے تھوک کے نمونے لے گئے اور راحت کی خبر موصول ہوئی کہ دونوں مرتبہ اس کی رپورٹ نیگیٹو آئی۔ اسے آج پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور اسپتال کی ایمبولنس سے ہی بھٹکل لایا گیا مگر بھٹکل میں اسے مزید 14 چودہ دنوں تک کورنٹائن میں رکھے جانے کے  احکامات کے بعد اب اس نوجوان کو تنظیم کی طرف سے ایک ہوٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔

مینگلور سے کورنٹائن ہوکر مزید 5 لوگ پہنچے بھٹکل: دبئی سے 22 مارچ کو مینگلور ائرپورٹ  پر اُترنے والے مزید پانچ لوگوں کو بھی مینگلور وینلاک اسپتال میں داخل کرکے اُنہیں وہیں پر کورنٹائن پر رکھا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ ان کی رپورٹ نیگیٹیو آئی تھی مگر بیرون ملک سے آنے کی وجہ سے ان کا بھی مینگلور میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ شرالی کے نوجوان کے ساتھ یہ پانچوں لوگ جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے،    آج اُسی ایمبولنس پر سوار ہوکر بھٹکل پہنچے۔ بھٹکل تعلقہ اسپتال میں حاضری کے بعد ان پانچوں کو ہوم کورنٹائن کی ہدایت دیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ پانچ لوگوں میں دو کا تعلق صدیق اسٹریٹ، دو کا مدینہ کالونی اور ایک کا منکی سے ہے۔

انجمن کورنٹائن سینٹر میں موجود لوگوں کو رپورٹ آنے کا انتظار؛ گلف سے لوٹنے والے قریب 20 لوگ جنہیں  انجمن کورنٹائن سینٹر میں الگ تھلگ کمروں میں رکھا گیا ہے، اُن کے سیمپل سنیچر کو جانچ کے لئے  روانہ کئے  جاچکے ہیں،  توقع کی جارہی تھی کہ آج پیر کی شام تک رپورٹ موصول ہوگی اور ان لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی مگر شام کے 8:30 بجنے کے باوجود شموگہ سے رپورٹ موصول نہیں ہوئی تھی

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کورنٹائن میں بیٹھے بعض لوگوں نے بتایا کہ ان کے سیمپل پہلے بھی روانہ کئے گئے تھے اور رپورٹ نیگیٹو آئی تھی، اب پھر ایک بار ان کے سیمپل  جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں اور اگر فوری رپورٹ آتی ہے تو ہم اپنے گھر جانے کی راہ تک رہے ہیں۔ ان لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے گھروں میں دس دنوں تک کورنٹائن میں رہنے کے بعد اب   گذشتہ چھ دنوں سے انجمن سینٹر میں کورنٹائن میں ہیں یعنی آج پورے سولہ دن ہورہے ہیں اور ہمیں گھر جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ سہولیات کے تعلق سے پوچھے جانے پر یہاں کے لوگوں نے بتایا کہ تنظیم کی طرف سے انہیں  کھانے پینے کی  بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہے اور ذمہ داران وقتاً فوقتاً حاضری دیتے رہتے  ہیں ان لوگوں نے بتایا کہ ہمیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہ ہو، اس بات کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...