مرڈیشور میں تیرھبّا پر عائد کی گئی پابندی؛ جاترا کے دوران مندر احاطے میں صرف مذہبی رسومات کی اجازت : بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے کووڈ گائیڈلائنس پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی جاری کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th January 2022, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) 20 جنوری کو مرڈیشور میں منعقد ہونے والے  تیر ھبّا یا برہما رتھ اتسوا  پروگرام پر پابندی کی گئی ہے اور سرکار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ   کووڈ کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے   ہوئے  ایسا کوئی بھی پروگرام  اب منعقد نہیں ہوگا۔

بھٹکل اے سی دفتر میں سرکاری عہدیدارن، مرڈیشور مندر انتظامیہ ، محکمہ پولس کے افسران اور ماولی1اور2کے افسران  اور  ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے  اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے  واضح کیا کہ مرڈیشور مندر جاترا  (تیر ھبّا)  میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ کووڈ رہنما خطوط پر سختی کے ساتھ  عمل کیا جائے گا۔ ممتادیوی نے  واضح کیا  کہ  20 جنوری کو ہونے والا رتھ اُتسوا پروگرام  رد کیا گیا ہے۔

مرڈیشور مندر کی انتظامیہ افسر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر  ممتا دیوی نے بتایاکہ حکومت کووڈ کولے کر مختلف حکم نامے جاری کررہی ہے۔ مرڈیشور میں منعقد ہونے والے جاترے (تیر ھبّا)  کے متعلق جنوری 11اور12کو نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے   ہیں۔ جس کے تحت مندر  کے احاطے میں صرف مذہبی رسومات کےلئے موقع دیا جائے گا۔

اے سی نے بتایا کہ  جن لوگوں نے کووڈ کے دونوں ٹیکے لئے ہیں اور 48گھنٹوں کے اندر جن کا تھوک جانچا گیا ہے انہی کو مندر کے اندر بھگوان کا درشن کرنے کی اجازت ہوگی اس سلسلےمیں کووڈ رہنما خطوط کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کے لئے اترکنڑا ضلع ڈی سی نے 13جنوری کی شام وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہدایات دی ہیں۔ اس تعلق سے انہوں نے مندر انتظامیہ اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ۔

اے سی نے بتایا کہ گذشتہ میٹنگ میں مرڈیشور کامیلہ (تیر ھبّا)  سادگی کے ساتھمنانے کافیصلہ لیاگیا تھا۔ لیکن حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئے سرکلر کے مطابق اب  مندر کے احاطے میں صرف پوجاپاٹ کی اجازت دی گئی ہے اور  مندر کے باہری علاقے میں کسی بھی طرح کی ریلی  اور ثقافتی پروگرام پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اور میلے کے دن یعنی 20جنوری کو برہمہ رتھ اتسوا پروگرام سمیت کوئی بھی پروگرام نہیں ہوگا۔ اس سلسلے میں انہوں نے متنبہ کرایا کہ اگرکوئی حکومت کے کووڈ گائیڈلائنس کی خلاف ورزی کرتاہے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سےمحکمہ پولس کو کہا گیا ہے کہ وہ جاترے کے موقع پر پولس کا مناسب  بندوبست کرے اور ہدایات پر سختی کےساتھ عمل کرائے۔

 مرڈیشور جاترے کولے کر منعقدہ میٹنگ میں  ماولی پنچایت کے  آفسران نے بتایا کہ ماولی پنچایت کی میٹنگ میں فیصلہ لیاگیا ہے کہ پنچایت میں امداد کی کمی ہونے کی وجہ سے  مرڈیشور جاترے کے متعلق کسی بھی  طرح کی کوئی امداد نہیں دی جائے گی اور کوئی بنیادی سہولیات کا انتظام بھی نہیں کیا جائے گا۔ البتہ ماولی پنچایت کے ممبران نے اپنی طرف سے ایک ایک دکان کھولنے کی بات کہی  ، جس پر  اے سی نے سختی کے ساتھ بتایا کہ اسے  کسی بھی حال میں قبول نہیں کیاجائےگااور خلاف ورزی کرنے پر سختی کے ساتھ کارروائی کی جائےگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  جتنی دکانیں اس وقت ہیں وہی جاری رہیں گی اس کے سوا اضافی دکانوں کے لئے کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے پولس محکمہ سےکہاکہ جاترے کے موقع پر زائد پولس تعینات کرتےہوئے گائیڈ لائنس پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ اے سی کی صدارت میں منعقدہ آج کی  میٹنگ میں بھٹکل تحصیلدار روی چندرا، سرکل انسپکٹر ، مرڈیشور پی ایس آئی ، مرڈیشور مندر انتظامیہ کے ممبران ، ماولی پنچایت کے افسران ، تعلقہ پنچایت بھٹکل کے افسران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...