امریکا کے عالمی نشریاتی اداروں میں ٹرمپ کے مقرر کردہ مزید اعلیٰ عہدے دار فارغ

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 9:01 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،24جنوری (آئی این ایس انڈیا) امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کی قائم مقام سربراہ کیلو شاؤ نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ڈائریکٹر ٹیڈ لی پئین، ریڈیو فری ایشیا کے ڈائریکٹراسٹیفن ییٹس اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کی ڈائریکٹر وکٹوریا کوٹس کو فارغ خطی دے دی ہے۔ انھیں سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ان عہدوں پر مقرر کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل وائس آف امریکا (وی اواے) کے ڈائریکٹر اور ان کے نائب کو ہٹا دیا گیا تھا اور کیوبا براڈ کاسٹنگ کے دفتر کے سربراہ اپنے عہدے سے ازخود سبکدوش ہوگئے تھے۔

صدر بائیڈن نے بدھ کو اقتدار سنبھالنے کے دو گھنٹے بعد ہی امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کے سابق صدرکے مقرر کردہ سربراہ میشال پیک سے استعفا لے لیا تھا۔ڈیموکریٹکس نے ان پر وائس آف امریکا اور اس کے سسٹر نیٹ ورکس کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں پروپیگنڈا مشینوں میں تبدیل کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔

صدر بائیڈن نے نشریاتی اداروں کے جن عہدے داروں کو برطرف کیا ہے، میشال پیک نے انھیں دسمبر ہی میں مقرر کیا تھا۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ سرکاری نشریاتی اداروں میں مزید تبدیلیاں بھی لائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے وائس آف امریکا کو دوسری عالمی جنگ کے دوران میں قائم کیا تھا۔کانگریس کے عطاکردہ چارٹر کے تحت یہ نشریاتی ادارہ عالمی ناظرین اور سامعین کو آزاد خبریں اور معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شامی کرنسی کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 99 فی صد گر گئی

گذشتہ کئی سال سے مسلسل زوال کا شکار شام کی قومی کرنسی لیرہ گذشتہ روز دھڑام سے مزید نیچے جا پہنچی۔ خبر رساں ادارے 'ے ایف پی' کے مطابق گذشتہ روز شامی لیرہ کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قیمت 99 فی صد گر گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 4 ہزار لیرہ کے برابر ہو گئی ہے۔

افغانستان میں تین خاتون صحافیوں کا قتل، امریکی سفارتخانے اور افغان میڈیا گروپس کی مذمت

افغان حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی شہر جلال آباد میں منگل کے روز تین خاتون صحافیوں کو گولیاں مار کے ہلاک کر دیا گیا۔ افغانستان کے شہری علاقوں میں پروفیشنل ورکرز پر حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں کی وجہ سے ملک میں خوف کی فضا قائم ہے۔

سری لنکا : بھارت اور جاپان کو کولمبو بندرگاہ پر ٹرمینل تعمیر کرنے کی اجازت

سری لنکا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بھارت اور جاپان کو اپنی مرکزی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل، سری لنکا نے دونوں ملکوں کے ساتھ اسی بندرگاہ پر ٹرمینل بنانے کے سمجھوتے کو 2019 میں ٹریڈ یونینوں اور حزب مخالف کی جانب سے ہفتوں تک جاری رہنے والے ...

امریکا اور سعودی عرب کے عسکری تعلقات میں پیش رفت ہو رہی ہے: پینٹاگان

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے باور کرایا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی ایک تزویراتی اتحادی کی حیثیت سے اس کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں تیزی کےساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔