بھٹکل میں آج 6 کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو؛ بیندور کے دو بھائیوں کامینگلور میں انتقال؛ بھٹکل میں بھی غم کی لہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th July 2020, 1:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27 جولائی (ایس او نیوز) آج پیر صبح کوملنے والی اطلاع کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں چھ لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جس میں پانچ کا تعلق  وینکٹاپور سے اور ایک شرالی الوے کوڈی سے ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  شرالی الوے کوڑی کے  40 سالہ شخص کی رپورٹ کوویڈ پوزیٹیو آئی ہے، اسی طرح وینکٹاپور سے  تعلق رکھنے والے جن پانچ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، اُس میں41 اور 32 سالہ مرد، 19 اور 43 سالہ عورت اور ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہیں۔

بیندور کے دو بھائیوں کا مینگلور میں انتقال:   پڑوسی ضلع اُڈپی کے بیندور تعلقہ کے دو بھائیوں کی ایک کے بعد ایک  موت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جس سے نہ صرف بیندور بلکہ بھٹکل میں بھی غم اور افسوس  کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

ان کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ  82 سالہ  تاراپتی   ابومحمد صاحب کو سنیچر کو دل  میں درد کی شکایت  ہونے کی وجہ  سے  پہلے کنداپور لے جایا گیا،  وہاں بتایا گیا کہ بدن میں اکسیجن کی کمی ہے اس لئے منی پال، پھر اُڈپی اور   آخر میں مینگلور لے جایا گیا، مگر کل اتوار شام کو وہ چل بسے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون

ان کے ہی چھوٹے بھائی 77 سالہ  تاراپتی  محمد حُسین کو لیور، کھانسی اور بلغم کی شکایت تھی،  ایک ہفتہ قبل یعنی  آخری پیر کو  سانس  لینے میں بھی تکلیف ہونے سے  جانچ کرنے کنداپور اسپتال لے گئے تھے، وہ چل پھر کر بالکل صحت مند تھے خود چل کر ایمبولنس پر سوار  ہوئے تھے،  انہیں گذشتہ پیر کو منگلور لے جایا گیا تھا اور اکسیجن کم ہونے کی بنا پر پرائیویٹ اسپتال میں آئی سی یو میں داخل کئے گئے تھے۔ آج پیر صبح انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔ 

خبر ملی ہے کہ مرحوم ٹی محمد حُسین صاحب کی رپورٹ کافی روز پہلے کورونا پوزیٹیو آئی تھی، اب انتقال کے بعد دوبارہ سیمپل جانچ کے لئے لئے گئے ہیں، جبکہ بڑے بھائی کے سیمپل بھی جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں، دونوں کی رپورٹ کا انتطار ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں کی اگر رپورٹ شام تک نیگیٹیو آتی ہے  تو پھر میت بیندور لائی جائے گی،  رپورٹ پوزیٹیو آنے کی صورت میں مجبوراً مینگلور میں ہی تدفین کرنی پڑے گی۔ اللہ دونوں کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...