انسداد بد عنوانی بیورو کی جانب سے بی ڈی اے دفتر میں تلاش جاری، غیر قانونی ز مینی گھپلہ میں ملوث افسروں و عملہ کی نیند حرام

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2021, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیوز) زمین گھپلہ کی زد میں آئے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کے افسروں اور عملہ کے غیر قانونی ز مین گھپلہ کا پتہ لگانے اور محکمہ محصولات میں دستاویزات اکٹھاکر نے انسداد بد عنوانی بیورو(اے سی بی) نے کارروائی شروع کی ہے جس سے بی ڈی اے کے افسروں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق چند متنازعہ ز مینات کے گھپلہ میں ملوث بی ڈی اے حکام اور عملہ نے اس گھپلہ سے بچنے کے لئے ان ز مینات کے دستاویزات نہ ہونے کا بہانہ بنا یا،لیکن اب اے سی بی نے محکمہ محصولات میں موجود دستاویز جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ بی ڈی اے سنٹرل دفتر پر جمعہ کے دن اے سی بی نے چھاپہ مارا اور ابتدائی تحقیق میں 134کروڑ کے گھپلہ کا انکشاف کیا اور اب دستاویزات کا پتہ لگانے کے ذریعہ مزید گھپلوں کو منظر عام پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

اے سی بی کے ایک افسر نے بتا یا کہ بی ڈی اے دفتر کی تلاشی کے دوران چند اہم دستاویزات کو ضبط کیا گیا ہے اور چند اصل دستاویزات حوالے کرنے بی ڈی اے کو ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اسکے علاوہ ز مینات کے تعلق سے اصل دستاویزات حوالے نہیں کئے گئے تو محکمہ محصولات سے حاصل کئے جا ئیں گے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل بھی بی ڈی اے افسروں نے ز مین تنازعات کے معا ملہ میں تحقیق کے دوران دستاویزات لا پتہ ہو نے کی بات کہی تھی،لیکن اس مرتبہ اس بہانہ بازی کا موقع نہیں دیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ بی ڈی اے کی جانب سے قائم لے آؤٹس،تقسیم کر دہ سائٹس اور قبضہ کردہ ز مینات کے تعلق سے دستاویزات حاصل کئے جا رہے ہیں اگر ان میں سے کوئی دستاویز نہیں ملیں تو محکمہ محصولات سے حاصل کئے جا ئیں گے۔

افسروں نے بتا یا کہ چھاپہ کے دوران بی ڈی اے کی جانب سے قائم ارکاوتی،کیمپے گوڈا،وشویشوریا اور ڈاکٹر شیورام کارنت لے آؤٹس میں ہو ئی بد عنوانیوں کے تعلق سے دستاویزات حاصل ہو ئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ بی ڈی اے گھپلوں کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک نا اہل شخص کو افسروں نے70کروڑ کی ما لیت کے6سائٹس منظور کئے ہیں،اس طرح کے گھپلے دیگر لے آؤٹس میں بھی ہو ئے ہیں۔ اس دوران بی ڈی اے دفتر میں اے سی بی کی جانب سے تلاشی مہم جاری رہی اور پیر کے دن کنکا داس جینتی کی تعطیل کے دوران بھی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔