بھٹکل کے بعد اب ضلع کے دوسرے تعلقوں کی باری؛ ڈانڈیلی ، یلاپور، جوئیڈا اور ہوناورپہنچا کورونا ؛ وباء پر قابو پانے ضلعی انتظامیہ پوری طرح سرگرم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th May 2020, 1:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19/مئی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے بھٹکل میں کورونا کے ایک کےبعد ایک41 معاملات سامنےآنے کے بعد ضلع اور تعلقہ انتظامیہ کی انتھک کوششوں اور سخت اقدامات کے بعد  بھٹکل میں کورونا معاملات قابو میں آگئے ہیں اور سمجھا جارہا ہے کہ بھٹکل میں  کورونا کے  مزید بڑھنے  کے امکانات کم  ہیں، لیکن لاک ڈاون میں چھوٹ ملتے ہی مہاراشٹرا اور گجرات  میں پھنسے ضلع کے مختلف علاقوں کے لوگ واپس اپنے اپنے گاوں آنا شروع ہوگئے ہیں جس کے ساتھ ہی مہاراشٹر اور گجرات سے کورونا  سے متاثرہ لوگوں کے  ضلع کے مختلف علاقوں  میں آنے کے امکانات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ ضلع اُتر کنڑا کے ہزاروں لوگ ممبئی سمیت مہاراشٹراکے مختلف شہروں  میں ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں، سینکڑوں لوگ ملک میں کورونا لاک ڈاون کے چلتے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے، اب  چھوٹ ملتے ہی اُن کی ضلع میں آمد ہورہی ہے۔ لیکن ضلعی انتظامیہ نے  کورونا کو مزید  پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے  باہری ریاستوں سے  ضلع میں داخل ہونے والوں   کورنٹائن کرنے اور ان کے نمونے جانچ کےلئے روانہ کرنے  کا بہترین نظم کیا ہے جس کی وجہ سے توقع کی جاسکتی ہے کہ کورونا کو ضلع میں پھلنے پھولنے  کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ 

یلاپور میں 16سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو:   ضلع کے یلاپور سے اطلاع ملی ہے کہ ایک 16 سالہ لڑکی کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  یہ لڑکی اپنی ماں ، باپ اور ایک بہن کےساتھ مہاراشٹرا سے 14 مئی کو واپس اپنے گاوں آئی تھی، آتے ہی ان لوگوں کو مرارجی دیسائی رہائشی اسکول میں کورنٹائن کیا گیا تھا اور اگلے دن یعنی 15 مئی  کو  ان کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، جس میں ایک لڑکی کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔

ڈانڈیلی میں لاری ڈرائیورکی رپورٹ پوزیٹو:  ضلع کے ڈانڈیلی سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایک 24 سالہ لاری ڈرائیور کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے جو گجرات سے  اپنی ٹرک لے کر ڈانڈیلی پہنچا تھا، اسے ڈانڈیلی میں داخل ہوتے ہی  سرکاری ہوسٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا، اس کی بھی رپورٹ آج کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

ہوناور میں ایک خاتون کی رپورٹ پوزیٹو:   مہاراشٹرا سے ہوناور کے مالکوڈ میں پہنچی ایک خاتون کی رپورٹ بھی کورونا پوزیٹو آئی ہے، اس بات کی اطلاع نہیں مل سکی کہ یہ کس کے ساتھ اپنے گاوں واپس آئی تھی۔ البتہ معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی یہ مہاراشٹرا سے واپس آئی تھی، اسے پربھات نگر ہوسٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا، اور نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تھے، آج اس کی رپورٹ کورونا پوزیٹو ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 جوئیڈا میں ایک  کی رپورٹ کورونا پوزیٹو:   جوئیڈا سے بھی اطلاع ملی ہے کہ یہاں  بھی ایک  خاتون  کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون مدورائی (تمل ناڈو) سے جوئیڈا آئی تھی۔ البتہ اس بات کا پتہ نہیں چلا کہ  31 سالہ یہ خاتون کس کے ساتھ واپس آئی تھی اور اس کے رابطے میں مزید کون کون لوگ ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ضلع اُترکنڑا کے مختلف تعلقہ جات میں مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے پانچ ہزار سے  بھی زائد لوگوں کو سرکاری کورنٹائن سینٹرس میں رکھا  گیا ہے۔

خیال رہے کہ آج ضلع اُترکنڑا میں چار لوگوں کی رپورٹس کورونا پوزیٹو آتے ہی ضلع میں کورونا کے ایکٹیو کیسس کی تعداد بڑھ کر  42 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج  ہونے والے بھٹکل کے گیارہ لوگوں کو بھی شامل کریں تو ضلع بھر میں کورونا کے معاملات کی تعداد اب بڑھ کر 53  ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...