اُترکنڑا میں پھر 36 کورونا پوزیٹیو؛ بھٹکل میں بھی کورونا کے بڑھنے کا سلسلہ جاری؛ آج ایک ہی دن 19 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th July 2020, 6:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 جولائی (ایس او نیوز) اُترکنڑا میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور آج منگل کو بھی ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے 36 کورونا کے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں صرف بھٹکل سے پھر ایک بار سب سے زیادہ  یعنی 19 معاملات سامنے آئے ہیں۔ کاروار میں 6،  ہلیال میں 3،  کمٹہ، ہوناور اور سرسی  میں  دو، دو اور منڈگوڈ اور جوئیڈا میں ایک ایک کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔

بھٹکل میں آج جو19 معاملات سامنے آئے ہیں اس میں دس لوگ مریض نمبر 17121 کے پرائمری رابطے  والے ہیں، دبئی سے آئے ہوئے تین لوگ اور مہاراشٹرا کے تھانہ سے آئی ہوئی ایک 32 سالہ خاتون اور پونے سے آیا ہوا ایک 24 سالہ نوجوان کی بھی رپورٹ  پوزیٹیو آئی ہے۔ مریض نمبر 17017 کے رابطے میں آنے والے دو لوگوں کی بھی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

اُترکنڑا میں کورونا سے دوسری موت:  کل پیر کو  کاروار میں سرسی سے تعلق رکھنے والے ایک 42 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ 4 جولائی کو بنگلور سے سرسی آیا تھا،  اتوار کو جب اس کی طبعیت بگڑ گئی تو اسے  سرسی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس دوران اس کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے روانہ کئے گئے تو رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی، جس کے بعد پیر صبح اسے کاروار اسپتال منتقل کیا گیا اور  وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگرعلاج کارگر نہیں ہوا اور شام ہونے تک فوت ہوگیا۔اس موت کے ساتھ ہی اُترکنڑا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...