موربی پل حادثہ: سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ سے جانچ کی ہفتہ وار نگرانی کی ہد ایت

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 1:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نے گجرات کے موربی پل حادثہ میں 140 لوگوں کے مارے جانے اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے واقعہ کو 'بڑا سانحہ' قرار دیتے ہوئے ریاست کے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ حادثہ سے متعلقہ جانچ کہ ہفتہ وار نگرانی کے ساتھ ساتھ قصورواروں کی ذمہ داری طے کرنے اور متاثرین کو معاوضہ کے علاوہ دیگر متعلقہ پہلووں پر وقتاً فوقتاً سماعت کرے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے زبانی طور پر کہا کہ ہائی کورٹ، جو اس معاملے کی 'خود سے' سماعت کر رہی ہے، نے کئی احکامات پاس کیے ہیں، اس لیے سپریم کورٹ اب اس کی سماعت نہیں کرے گی۔

بنچ نے کہا کہ اگر تحقیقات شروع نہیں کی گئی ہوتی تو ہم اس معاملے میں نوٹس جاری کرتے۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے سماعت کے دوران متاثرین میں سے ایک موقف رکھ رہے سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرارائنن نے حادثہ کے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کرنے کامعاملہ اٹھایا۔

انہوں نے متاثرین کو دیے گئے معاوضے کی رقم پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے لیے 10 سے 15 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں، لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ اور وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ سے 4 لاکھ روپے متاثرین کو دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاوضے کی پالیسی پر بھی نظر ثانی کرنا ہو گی۔

ایڈوکیٹ وشال تیواری نے، جنہوں نے پی آئی ایل دائر کی تھی، عدالت کی نگرانی میں حادثے کی عدالتی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ درخواست گزار نے گجرات کے موربی پل حادثہ میں کم ازکم 140 لوگوں کے مارے جانے کا ذکر کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام پرانے عوامی ڈھانچوں کا تفصیلی سیفٹی آڈٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...