موربی پل حادثہ: اوریوا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جئے سکھ پٹیل نے عدالت میں کی خودسپردگی

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 8:35 PM | ملکی خبریں |

موربی، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں پیش آئے موربی پل حادثہ معاملے میں ملزم اوریوا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جئے سکھ پٹیل نے منگل کے روز موربی واقع چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ میں خودسپردگی کر دی۔ سی جے ایم کورٹ نے پٹیل کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا جس کے پیش نظر انھوں نے عدالت میں خود سپردگی کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال موربی میں مچھو ندی پر بنا پل گرنے سے تقریباً 135 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں گجرات پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں اوریوا گروپ کے چار ملازمین بھی شامل تھے۔ ان میں 2 کمپنی کے منیجر ہیں اور 2 ٹکٹ کلرک۔

واضح رہے کہ اوریوا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جئے سکھ پٹیل کا نام ایف آئی آر میں بطور ملزم درج ہے۔ انھوں نے گزشتہ 20 جنوری کو موربی کے سیشن کورٹ میں عرضی داخل کر پیشگی ضمانت کا مطالبہ کیا تھا، لیکن عدالت نے اسے خارج کر دیا تھا۔

بہرحال، گجرات ہائی کورٹ بھی اس معاملے پر از خود نوٹس لے کر سماعت کر رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ موربی سسپنشن برج کا رکھ رکھاؤ اور مینجمنٹ کرنے والی کمپنی اجنتا مینوفیکچرنگ لمیٹڈ (اوریوا گروپ) کو نوٹس جاری کیا تھا۔ اس کارروائی میں کمپنی کو مدعا علیہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی دہندہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کو حادثے سے ہوئے نقصان کی ادائیگی کے لیے ذمہ دار بنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...