مون اسٹار کے زیراہتمام بھٹکل تا منکی کے عوام کے لئے فلسطین واس سے متعلق امورپر کوئز مقابلہ؛ اول انعام دس ہزار روپیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2023, 9:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل15/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل کا معروف اسپورٹس سینٹر مون اسٹار کی طرف سے فلسطین اور اس سے متعلق اُمور پرایک کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا  گیا ہے جس کے ذریعے فلسطین کی تاریخ سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا مقصود ہے۔ مقابلہ میں اول آنے والے کو دس ہزارروپیہ نقد انعام، دوم کو سات ہزار روپیہ اور سوم آنے والے کو پانچ ہزار روپیہ انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 25 خصوصی انعامات بھی دیے جائیں گے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کوئزمقابلہ کمیٹی کے کنوینرمولوی افلح سعدا نے بتایا کہ اس کوئیز مقابلہ میں بھٹکل سمیت مرڈیشور اور منکی کے عوام بھی شریک ہوسکتے ہیں جس کے لئے سوالات کی پی ڈی ایف فائل سوشل میڈیا کے توسط سے عام کی جائے گی۔ مقابلہ میں دس سال سے زائد عمر کے افراد (مرد و خواتین) حصہ لے سکتے ہیں۔ شریک ہونے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ سوالی پرچہ موصول ہونے کے بعد جوابات کو تحریری طور پر 23 نومبر 2023 ء بروز جمعرات تک دفتر مون اسٹاراسپورٹس سینٹر متصل مسجد خضر، ڈونگرپلی بھٹکل میں پہنچائیں۔

مولوی افلح نے بتایا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے اور اسلام میں اس کی بڑی اہمیت و فضیلت بیان کی گئی ہے نیز موجودہ حالات کی وجہ سے بھی اس سے متعلق معلومات سے واقف ہونا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے گزارش کی کہ اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے دوست احباب و متعلقین کو بھی اس مقابلے میں شریک ہونے کی دعوت دیں۔ 

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جوابات تحریرا پہنچانے ہوں گے زیروکس، فوٹو کاپی، ای میل وغیرہ قابل قبول نہیں ہوں گے۔ بھٹکل منکی مرڈیشور کے احباب اگر دوسرے شہروں یا ملکوں میں بھی مقیم ہوں تو ان کو بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کی گنجائش رہے گی البتہ جوابات کی Hard copy دفتر مون اسٹار پہونچانی ضروری ہوگی۔ نمبرات مساوی ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کوئز مقابلہ کا نتیجہ ان شاء اللہ 30 نومبر 2023 بروز جمعرات بعد نماز عشاء داستان فلسطین نامی لائیو پروگرام کے ذریعے ظاہر کیا جائے گا۔ 

مزید معلومات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔9739897755 ،  9632950412،  9844126212

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بار ایسو سی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا ۔

بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔