موڈ بیدری : گاڑی کے نیچے روندنے سے ایک 64 سالہ شخص ہوگیا ہلاک 

Source: S.O. News Service | Published on 4th February 2023, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

موڈبیدری،4 / فروری (ایس او نیوز) زبانی تکرار کے بعد غصے میں بھرے نوجوان نے ایک 64 سالہ شخص کو اپنے ٹیپّر ٹرک کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا ۔
    
منگلورو سٹی پولیس کمشنر این ششی کمار نے بتایا کہ فیاض اور ایریس (33 سال) ایک دوسرے کے شناسا تھا ۔ فیاض جب نماز کے لئے مسجد جا رہا تھا تو غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے معاملہ پر ایریس  سے اس کی زبانی جھڑپ ہوگئی ۔ جب فیاض نماز سے فارغ  ہوکر واپس لوٹ رہا تھا تو پھر دونوں کے درمیان جھگڑا جاری رہا اور ایریس نے فیاض پر حملہ کیا ۔  اس کے بعد جب فیاض سڑک کے کنارے چلتے ہوئے آگے جا رہا تھا تو ایریس نے اپنا ٹیپّر ٹرک بڑی بے پروائی اور تیز رفتاری کے ساتھ فیاض پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں فیاض کے دونوں پیر ٹرک کے ٹائروں کیے نیچے  بری طرح کچل گئے اور بہت ہی زیادہ خون بہنے لگا ۔  شدید زخمی حالت میں فیاض کو اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ 
    
پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ موڈ بیدری پولیس نے ٹرک ضبط کرکے ملزم پر دفعہ 302 کا مقدمہ درج کیا   ہے اور اسے جلد ہی گرفتار کیا جائے گا ۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...