شراب  تاجر پونٹی چڈھا کا بیٹا مونٹی گرفتار، 100 کروڑ سے زیادہ کی دھوکہ دہی کا الزام 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم کے شعبہ نے بدھ کی رات شراب کاروباری پونٹی چڈھا کے بیٹے من پریت عرف مونٹی کو گرفتار کر لیا۔ اس پر سستی شرح پر فلیٹ دلانے کا جھانسہ دے کر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹھگی کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مونٹی کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پکڑا گیا۔ اس وقت وہ تھائی لینڈ فرارہونے کی فراق میں تھا۔ای او ڈبلیو  کے اے سی پی، سواشیش چودھری نے بتایا کہ مونٹی ایپل-چڈھا ہائی ٹیک ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ڈائرکٹر ہے۔ یہ کمپنی شمالی ہند کے کئی شہروں میں فلیٹ بنا کر بیچتی ہے۔ دھوکہ دہی کے معاملے میں مونٹی کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ چڈھا  فیملی 2006 میں غازی آباد میں ویو سٹی نام کا پروجیکٹ لے کر آیا تھا۔ گاہکوں کو بتایا تھا کہ 1500 ایکڑ میں پھیلے اس پروجیکٹ میں اسکول، سوئمنگ پول، کلب، ہسپتال اور ہیلی پیڈ جیسی سہولیات ہوں گی۔ 18 ماہ میں فلیٹ دینے کا وعدہ کر کے کروڑوں روپے لے کربکنگ کر الی گئی؛ لیکن 2011 تک کوئی تعمیراتی کام نہیں ہوا۔ اس کے بعد گاہکوں کی شکایت پر دہلی پولیس نے مونٹی اور اس کمپنی سے وابستہ لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا۔ پونٹی چڈھا کا نومبر 2012 میں دہلی کے چھتر پور فارم ہاؤس میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران فارم ہاؤس میں پونٹی اور اس کے چھوٹے بھائی کے لوگوں کے درمیان جائیداد تنازعہ کو لے کر فائرنگ ہوئی تھی۔اس کے بعد 19 سال کی عمر میں مونٹی نے باپ کے ویو گروپ کی کمان سنبھالی۔ اس گروپ کے کئی مال، ویو سنیما اور ریئل اسٹیٹ کا کاروبار ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...