بھٹکل میں بارش کی وجہ سے 16.85کروڑ روپیوں کانقصان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2019, 5:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍اگست   (ایس اؤ نیوز) بھٹکل تعلقہ میں گزشتہ دو مہینوں سے برسی بارش کے نتیجےمیں 16کروڑ 85لاکھ روپیوں کا نقصان ہونے کی جانکاری بھٹکل تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے دی۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے بتایا کہ پچھلے 15دنوں سے بھٹکل بہت بارش ہوئی ہے،تعلقہ کا واحد راحت کاری مرکز  منکولی کوئی بھی متاثر ین نہیں آئے۔ بارش کی وجہ سے کائی کنی اور ماولی -2گرام پنچایتوں کے علاقے میں دو گھروں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، بقیہ نقصان زدہ 43گھروں کو 10کے جی چاول، 1کےجی دال، 1کے جی شکر، 5لیٹر مٹی کا تیل سمیت غذائی کٹ تقسیم کیاگیا ہے۔ کونار کے ہدلور میں جانوروں کو نقصان پہنچاہے۔تعلقہ میں مجموعی طورپر97گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں 88گھروں کو 18لاکھ 12ہزاروپیوں کا معاوضہ دیاگیا ہے۔ امسال بارش کے موسم میں سب سےزیادہ ہیسکام محکمہ کو یعنی 169.32لاکھ روپیوں کا نقصان ہواہے۔ 20ہیکٹر زمین پر کھڑی دھان کی فصل خطرہ لاحق ہے، زرعی نقصان کا الگ سے سروے کیا جارہاہے۔ باغبانی، تعلیم، پی ڈبلیو ڈی ، بلدیہ ، جالی پنچایت سمیت مختلف محکمہ جات کے نقصانات کی فہرست حکومت کو سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب کے دوران مختلف محکمہ جات کے افسران کی طرف سے ملے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔