مانسون اجلاس: پیگاسس اور کسانوں کے مسئلہ پر حزب اختلاف کا ہنگامہ جاری، راجیہ سبھا کی کارروائی تک ملتوی

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2021, 1:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور کئی دیگر ارکان نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر دیگر التزامات کے تحت بحث کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ کئی ممبران نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لیے نوٹس دیئے ہیں۔ حکومت اہم امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ اس دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور شور شرابہ کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

چیئر مین نائیڈو نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں وہ اپنی جگہوں پر چلے جائیں نہیں تو وہ ضابطہ 155 کے تحت ارکان کے نام لیں گے اور وہ ایوان کی دن بھر کی کارروائی سے محروم ہوجائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ارکان کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بھی جب ارکان کا شور جاری رہا تو چیئرمین نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں، سکریٹریٹ ان کی فہرست ایوان نشیں کو دے گا۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہنے پر ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...