ایک ہفتہ تاخیر سے ہی سہی بالاخر مانسون کیرالہ کے ساحل سے ٹکراگیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th June 2019, 2:48 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی 8/جون (ایس او نیوز) ایک ہفتہ کی تاخیر کےبعد بالاخر مانسون آج سنیچر کو کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا گیا اور اس کی آمد کے ساتھ ہی  کیرالہ کے  کئی علاقوں میں زبردست بارش  شروع ہوگئی  ہے۔ امکان ہے کہ جاریہ ماہ کے آخر تک مانسون ملک بھر میں سرگرم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کیرالہ اور لکشدیپ میں ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

جنوب-مغربی بحر عرب، لکشدیپ، خطہ مالدیپ، جنوب مشرقی بحر عرب اور خلیج منار میں 35-45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق موسم خراب ہونے کی وجہ سے ریاست کے ماہی گیروں کو 9، 10 اور 11 جون کو سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔

کیرالہ آفات انتظامی اتھارٹی (کے ڈی ایم اے) کے مطابق جنوب-مغرب مانسون  کی آمد کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع میں 9 سے 11 جون  تک ریڈ الرٹ  اور آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...