منی لانڈرنگ کیس: انیل دیشمکھ نے سچن وازے سے لئے تھے 4.7 کروڑ، پیسوں کے لین دین کا اشارہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2021, 11:13 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،20؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے کہا کہ پیسے کے لین دین سے بادی النظر میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے سابق پولیس اہلکار سچن وازے اور ان کے معاون کندن شندے سے 4.7 کروڑ روپے لیے تھے-عدالت نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے ایک معاملہ میں وازے اور دیگر کیخلاف داخل چارج شیٹ پر نوٹس لیا ہے - ای ڈی نے دیشمکھ کے پرائیویٹ سکریٹری (ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے کا افسر) سنجیو پلاندے، پرسنل اسسٹنٹ شندے اور 11 دیگر کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا-خصوصی جج ایم جی دیش پانڈے نے 16 ستمبر کو چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا اور ہفتہ کو عدالت کا تفصیلی حکم دستیاب ہوا- اپنے حکم میں عدالت نے کہا کہ پیسے کے لین دین سے بیانات اور الزامات کا محتاط تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ انیل دیشمکھ نے سچن وازے اور کندن شندے سے 4.7 کروڑ روپے وصول کئے-عدالت نے کہا کہ دیش مکھ نے رشی کیش دیشمکھ کی ہدایات پر یہ رقم حوالہ کے ذریعے اس کیس کے تمام ملزموں سریندر جین اور وریندر جین کو بھیجی- پھر یہ رقم کمپنیوں کے ذریعہ سری سائی تعلیمی ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی،جومحض کاغذ پر موجود تھی- عدالت نے کہا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) سے متعلقہ دفعات کے تحت ملزم کیخلاف مقدمہ چلانے کیلئے ابتدائی طور پر کافی شواہد موجود ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...