مینگلور میں محتشم بلڈرس کی جدید سہولیات سے لیس شاندار اور سُپر لکثری کینوپی عمارت؛ فن تعمیرکاجدید شاہکار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd October 2020, 4:13 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 2/ اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور کو خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنانے اور ایک سے بڑھ کر ایک شاندار عمارتیں فراہم کرنے والے محتشم بلڈرس کی جانب سے اب مزید ایک نئی عمارت اُروا اسٹور علاقہ میں تعمیر کی گئی   ہے جسے فن تعمیر کا جدید  شاہکار کہا جاسکتا ہے۔

کینوپی نامی محتشم بلڈرس کی یہ خوبصورت  عمارت  اس قدر شاندار ہے کہ تین سو سے زائد  فلیٹس کے ساتھ ساتھ عمارت میں ہی ہر طرح کی جدید ترین سہولیات فراہم کی گئی ہے۔

مغربی گھاٹ اور ایک خوبصورت ندی کے قریب تعمیر کی گئی  اس عمارت میں  لکثری اپارٹمنٹس فراہم کئے گئے ہیں، عمارت کے  آدھے سے زیادہ فلیٹس  فروخت ہوچکے ہیں اور جو لوگ اس عمارت کو دیکھنے ایک بار تشریف لاتے ہیں اور بلڈنگ میں دی گئی سہولیات کو اپنی انکھوں سے دیکھتے ہیں تو پھر  ایک فلیٹ  اپنے نام  بُک کروا ہی لیتے ہیں۔

عمارت میں قریب پچاس ڈاکٹرس ہیں، ریڈنگ روم، یوگا روم، کافی شاپ، بیوٹی پارلر، سیلون، ٹینس کورٹ، بیڈمینٹن کورٹ، باسکٹ بال رِنگ، بلیئرڈس،  ٹیبل ٹینس، اسکاوش کورٹ،  سوئمنگ پول،  جوگنگ ٹریک، کارپارکنگ کی وسیع سہولت،  کمپاونڈ میں ہی خوبصورت باغ، بچوں سمیت بڑوں کے لئے پارک، 18 مالہ عمارت کے لئے 14 لفٹس،  شاندار داخلی گیٹ،  جم، ملٹی پرپس وسیع ہال جسے شادی، پارٹی یا مخصوص پروگرام کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے،   35 ہزار اسکوائر فٹ پر کھیل بالخصوص کیرم بورڈ، تاش کے پتے وغیرہ کھیلنے وسیع ہال،  مہمان خانہ،  عبادت خانہ،  ایورویدک مساج،  وسیع وعریض لاونج ،  ہوم تھیٹر اور ایسی بہت ساری سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو دیکھنے اور استعمال کرنے سے تعلق رکھتی ہیں۔ عمارت کے داخلے پر ہی سوپر مارکٹ بھی ہے۔

فلیٹ کی بُکنگ یا مزید جانکاری کے لئے 9880022211 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

عمارت اور اس کے فیچر کو مزید جاننے اور اسے دیکھنے کے لئے نیچے  وڈیو کلپ پیش کی جارہی ہے ۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔