محمد سراج وَنڈے رینکنگ میں بنے دنیا کے نمبر 1 گیند باز

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2023, 12:37 PM | اسپورٹس |

دبئی، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ہندوستان کے تیز گیندباز محمد سراج نے وَنڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہونے کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ وَنڈے رینکنگ منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ عرصہ بعد وَنڈے کرکٹ میں کسی ہندوستانی گیندباز نے نمبر ایک کی کرسی حاصل کی ہے۔ اس طرح محمد سراج نے ایک بار پھر ہندوستان کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔

دراصل محمد سراج نے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف وَنڈے سیریز میں شاندار گیندبازی کی تھی جس کا انعام انھیں دنیا کے نمبر وَن گیندباز بن کر ملا ہے۔ محمد سراج 729 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر اور آسٹریلیا کے تیز گیندباز ہیزل ووڈ 727 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تیسرے مقام پر نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ ہیں جن کے 708 پوائنٹس ہیں۔ محمد سراج کے علاوہ محمد شامی کو بھی گیندبازی کی رینکنگ میں فائدہ ملا ہے۔

دوسری طرف بلے بازی میں شبمن گل نے 2 سیڑھی کی چھلانگ لگائی ہے۔ شبمن گل تازہ رینکنگ میں دنیا کے نمبر 6 بلے باز بن گئے ہیں اور انھوں نے وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ شبمن گل کے 734 پوائنٹس ہیں اور وراٹ کوہلی 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما 719 پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر ہیں۔ پہلے مقام پر پاکستانی کپتان بابر اعظم ہیں جن کے 887 پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی راسی وانڈر ڈوسین اور کوئنٹن ڈیکوک بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔

جہاں تک وَنڈے کرکٹ میں آل راؤنڈرس کی رینکنگ کا سوال ہے تو ہندوستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ-10 میں شامل نہیں ہے۔ پہلے مقام پر بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن 389 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی 310 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور بنگلہ دیش کے مہدی حسن 284 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...