تیز گیند باز محمد سمیع سڑک حادثہ میں زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th March 2018, 12:56 PM | اسپورٹس |

دہرادون، 25 مارچ (ایجنسی) ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع دہرادون میں سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اس حادثہ میں ان کی پیشانی پر چوٹیں آئی ہیں، جس کے بعد انہیں ٹانکے لگوانے پڑے ہیں ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد سمیع ابھیمنیو کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کیلئے جمعہ کو دہرادون میں تھے اور وہاں سے وہ دہلی لوٹ رہے تھے ، تبھی راستے میں ان کی کار کا ایک ٹرک سے تصادم ہوگیا ۔ اس حادثہ میں سمیع کی دائیں آنکھ کے اوپر چوٹیں آئی ہیں۔اس واقعہ کے بعد انہیں سی ایم آئی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں تین چار ٹانکے لگائے ، فی الحال ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے ، جس کے بعد وہ دہرادون میں ہی ٹھہر گئے ہیں۔خیال رہے کہ محمد سمیع گزشتہ کچھ دنوں سے گھریلو تنازع کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ان کی اہلیہ حسین جہاں نے ان پر دیگر خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے اور ان کے ساتھ مار پیٹ ، قتل کی کوشش اور میچ فکسنگ جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ تاہم سمیع ان سبھی الزامات سے انکار کرتے ہیں۔میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ان کا کنٹریکٹ روک دیا تھا اور آئی پی ایل میں بھی ان کے کھیلنے پر تذبذب پیدا ہوگیا تھا ، مگر بی سی سی آئی کی جانچ کمیٹی نے اب انہیں فکسنگ کے تمام الزامات سے بری کردیا ہے ، جس کے وجہ سے اب وہ دہلی ڈیئر ڈیولس کیلئے کھیل سکیں گے۔ وہیں بی سی سی آئی نے بھی انہیں کنٹریکٹ میں واپس لے لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...