بھٹکل مجلس اصلاح وتنظیم میں عہدیداران اور عمائدین سے  جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر بلگامی  کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd January 2020, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍جنوری(ایس اؤ نیوز)آج ملک جس طرح ظالمانہ  پالیسی کو اپنائے ہوئے جس ڈگر پر چل پڑاہےوہ مستقبل کو ملک کو بہت بڑا نقصان پہنچا ئے گا ۔ فاشسٹ قوتیں اس ملک کو خطرناک راہوں پر لے جارہے ہیں ، ملکی دستور خطرے میں ہے فی الفور ملک کے عوام کو ملک کے دستور کی حفاظت کرتےہوئے ملک بچانےکی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہونے کا جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے دفتر میں تنظیم لیڈران اور عمائدین شہر سے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک کو بچانے کے لئے  خاص کر دلتوں، پسماندہ طبقات ، اقلیتوں کے کندھوں پر بڑی  ذمہ داری ہے۔ ملک کے حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے ان سنگین حالات میں مسلمانوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرتےہوئے فاشست قوتوں کا مقابلہ کرنے سینہ تان کر کھڑے ہونے کی اپیل کی۔ ملک میں اسلاموفوبیا پیدا کرتے ہوئے سماج میں نفرت، دشمنی بوئی جارہی ہے اور سماج کو تقسیم کیاجارہاہے۔ صر ف مسلمانوں میں نہیں بلکہ دیگر شہریوں میں بھی خوف پیداکرنے کی منصوبہ بند  کوشش کی جارہی ہے ۔

تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے استقبال کیا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی انجنئیر نذیر احمد قاضی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ تنظیم کے صدر ایس ایم سید احمد پرویز نے صدارت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے سکریٹری بلا ل احمد ، ناظم علاقہ مولانا محمد سلیم عمری ، تنظیم کے عہدیدران  ڈی ایف صدیق، جیلانی شاہ بندری ، محمد یونس رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا دورہ : جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بلگامی نے جمعرات کی صبح جنوبی ہند مشہور درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے طلبا سے مختصر خطاب کیا۔ اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی سمیت جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے ذمہ دارا ن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...