مودی کے وعدے جھوٹے،کانگریس ہی کسانوں کی سچی خیرخواہ: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2019, 11:22 PM | ملکی خبریں |

بارہ بنکی،22؍اپریل (ایس او نیز؍ یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی پر جھوٹے وعدے اور عام آدمی کو پریشان کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس صدر اہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں اور غریب طبقے کے فلاح کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پنیا کے بیٹے اور کانگریس کے بارہ بنکی سے امیدوار کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں کیے گئے ایک بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس حکومت نے ملک کے صرف 15 لوگوں کا بھلا کیا ہے۔جبکہ کسان، مزدور اور نوجوان پہلے سے ہی پریشان ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے مفاد کے لئے تاریخی کام کرنے جارہی ہے۔ مرکز میں حکومت بنی تو اس بار دو بجٹ ہوں گے۔ جس میں ایک ملک کا بجٹ ہوگا تو دوسرا کسانوں کا بجٹ ہوگا۔ ملک میں کسی بھی کسان کو قرض واپس نہ کرنے کے پاداش میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی مودی حکومت گذشتہ پانچ سال میں ایک لاکھ نوجوان کو بھی نوکری نہیں دے سکی ہے وہیں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے غریب اور کسانوں کو بینکوں کی قطار میں کھڑا کردیا گیا ہے۔ جی ایس ٹی نافذ ہونے سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ ا ن کی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو غریب لوگوں کے لئے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم شروع کی جائے گی۔ دنیا کی سب سے بڑی اس اسکیم کے تحت ملک کے تقریباً 20 فیصدی خاندانوں یعنی پانچ کروڑ لوگوں کو کم از کم آمدنی کے طور پر سالانہ 72000 روپئے دیئے جائیں گے۔ یہ رقم خواتین کے کھاتے میں بھیجی جائے گی۔ غربیوں کی فلاح کے لئے شروع کی گئی اس اسکیم سے ملک کی معیشت پر کسی قسم کا کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...