اندھ قوم پرستی سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی: ادھیر رنجن چودھری

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 11:51 AM | ملکی خبریں |

کولکاتا،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے آج جی ڈی پی کے منفی سطح پر پہنچنے کیلئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ماڈرنومکس“ ناکام ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ”اندھ قوم پرستی“ کے ذریعہ معیشت کو پٹری پر نہیں لایا جاسکتا ہے۔کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو معیشت کی بحالی کے لئے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی باتوں کو تحمل سے سننی چاہئے۔

ادھیر رنجن چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”مودی سرکار نے خود کو ایک ایسی حکومت ثابت کیا ہے جو سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ چین کی معیشت 3.8 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ ہندوستان کی معیشت 23.9 فیصد کم ہو چکی ہے۔“

لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ”مودی اکانومکس“ ناکام ہوچکاہے۔انہوں نے ملک کو جس طریقے سے اندھ قوم پرستی میں ڈھکیل دیا ہے اس سے ملک کی معیشت پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی باتوں کو صبر و تحمل سے سننا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...